कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقرا شاہین جونیئر کالج میں یومِ اوزون جوش و خروش سے منایا گیا

جَلگاؤں: 18؍ستمبر(راست) اقرا شاہین جونیئر کالج میں یومِ اوزون کے موقع پر طلبہ میں اوزون کی تہہ کی اہمیت اور ماحولیاتی تحفظ کے تعلق سے شعور بیدار کرنے کے لیے مختلف تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کی نظامت امبرین سید ظہور علی نے انجام دی۔ اس موقع پر انشارہ شیخ فاروق، منّزہ مظہر احمد، نازیہ اختر قریشی اور عفیفہ شیخ محمد رئیس نے اوزون کی تہہ کی اہمیت، ماحولیاتی آلودگی اور اس کے تحفظ کے طریقوں پر معلوماتی تقاریر پیش کیں۔طلبہ کی جانب سے ارم شیخ، نمرہ سید، ایمن خان، آمینہ میر سید نور اور بشریٰ شیخ نے اوزون ڈے کے موضوع پر معلوماتی چارٹس تیار کیے۔ پروگرام میں عظمٰی منور پٹیل اور ماہک محمود پٹیل کی نگرانی میں دلچسپ کوئز سیشن بھی منعقد کیا گیا، جس میں طلبہ نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔اس موقع پر سپروائزر زاکر بشیر سر نے یومِ اوزون کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ کو ماحول کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داری نبھانے کی ترغیب دی۔ پرنسپل ریاض شاہ سر نے طلبہ اور اسٹاف کو یومِ اوزون کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے طلبہ کی کاوشوں کو سراہا۔پروگرام میں سادیہ میڈم، تنظیم میڈم، فراست میڈم، شگفتہ میڈم سمیت دیگر اساتذہ اور اسٹاف موجود رہے۔ پروگرام کا مقصد طلبہ میں ماحولیاتی تحفظ اور اوزون کی تہہ کی حفاظت کے حوالے سے ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا تھا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے