कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملک کے دستور پر عمل کرنا اور اس کی حفاظت کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے: ڈاکٹر زین الدین پٹیل

سوشل اردو ہائی اسکول، سولاپور میں یومِ دستور تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا

سولاپور:27؍نومبر ( سلطان اختر): ملک بھر کی طرح سولاپور کے معروف تعلیمی ادارے سوشل اردو ہائی اسکول میں بھی 26 نومبر کی مناسبت سے ‘یومِ دستور’ انتہائی جوش و خروش اور تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔ اس تقریب کی صدارت اسکول کے فعال صدر مدرس رسول چودھری نے کی، جبکہ بطور مہمانِ خصوصی تاریخ کے ممتاز معلم پروفیسر ڈاکٹر زین الدین پٹیل (صدر شعبہ تاریخ، ایس ایس اے کالج آف آرٹس اینڈ کامرس، سولاپور) نے شرکت کی۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز ہونہار طالبہ عظمی کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، اور نظامت کے فرائض اظہر چیتاپورے نے نہایت عمدہ انداز میں انجام دیے۔ عبدالرزاق پٹیل نے مہمان کا تعارف کروایا۔ اس موقع پر 26/11 کے ممبئی دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے بہادر جوانوں اور شہریوں کو بھی پرنم آنکھوں سے خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔مہمانِ خصوصی ڈاکٹر زین الدین پٹیل نے طلباء و طالبات کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا دستور آزادی، مساوات، انصاف اور اخوت کے چار بنیادی اصولوں پر قائم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دستور نے ہمیں مساوات، استحصال کے خلاف آواز اٹھانے، مذہبی آزادی، اور ثقافتی و تعلیمی ترقی کے ساتھ ساتھ اپنی زبان کو فروغ دینے کے بنیادی حقوق عطا کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حقوق اور فرائض ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں؛ ہر شہری کو اپنے حقوق کے ساتھ ساتھ فرائض سے بھی واقف ہونا چاہیے، ملک کے دستور کا احترام کرنا، اس پر عمل کرنا اور اس کی حفاظت کرنا ہم سب پر فرض ہے۔ فعال معلم عرفان بانکری نے یوم آئین کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کا آئین دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے لیے ایک عظیم مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتا ہے، جس میں ملک کی لازوال اور سنہری اقدار پوری طرح محفوظ ہیں۔جلسے کے صدر رسول چودھری نے اپنے صدارتی کلمات میں یومِ دستور کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے طلباء کو نیک خواہشات پیش کیں۔ فعال سپروائزر یاسمین شیخ نے طلباء کو نصیحت کی کہ قرآن مجید میں بھی سائنسی رجحان اور غور و فکر کی دعوت موجود ہے، لہٰذا طلباء علم حاصل کر کے اچھے اور سچے انسان بنیں۔ آپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ماحول کی حفاظت کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، اور ہم سب ایک ذمہ دار شہری بن کر اور نیک کاموں کے ذریعے ہی ملک کی حقیقی خدمت اور ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
اس بامقصد تقریب میں جواں سال سپروائزر الطاف حسین کمٹھے ,سلطان اختر , مظہر پٹھان,سمیت اسکول کے اساتذہ، طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھے ۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں ہر سال 26 نومبر کو ‘یومِ دستور’ یا ‘سمودھان دیوس’ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ دن 26 نومبر سنہ 1949 کو دستور ساز اسمبلی کی جانب سے بھارتی آئین کو باضابطہ طور پر اپنائے جانے کی یاد دلاتا ہے، جسے اس سے قبل ‘قومی یومِ قانون’ کے نام سے منایا جاتا تھا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے