कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اردو میڈیم کی تمام منظور شدہ خالی تدریسی آسامیوں کو پاوتر پورٹل میں شامل کیا جائے

آئیٹا مہاراشٹر کا وزیرِ اعلیٰ سے فوری کارروائی کا مطالبہ

ممبئی، 18 اگست: (راست)مہاراشٹر میں جاری پووتر پورٹل کے ذریعے اساتذہ کی تقرری کے عمل میں اردو میڈیم اسکولوں کی تمام منظور شدہ اور خالی اساتذہ کی آسامیوں کو شامل نہ کیے جانے پر آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن (AIITA)، مہاراشٹر نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم نے وزیر اعلیٰ مہاراشٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ 6 اگست 2026 کو جاری ہونے والے اساتذہ بھرتی کے اشتہار پر فوری نظرثانی کرتے ہوئے اردو میڈیم کے تمام اہل خالی عہدوں کو پاوتر پورٹل پر شامل کیا جائے۔
آئیٹا مہاراشٹر کے صدر محمد عتیق شیخ کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو ارسال کردہ تحریری مکتوب میں کہا گیا ہے کہ ریاست کے مختلف اضلاع میں ضلع پریشد، میونسپل کونسل، نگر پنچایت اور میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام اردو میڈیم پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں منظور شدہ اسامیوں اور روسٹر کے مطابق متعدد تدریسی عہدے خالی ہیں، لیکن ان تمام خالی آسامیوں کی تفصیلات 6 اگست کو جاری کردہ بھرتی کے اشتہار میں شامل نہیں ہوئی ہیں۔
امیدواروں اور طلبہ دونوں کے ساتھ ناانصافی:
تنظیم کے مطابق خالی آسامیوں کو بھرتی کے عمل میں شامل نہ کیے جانے سے ایک طرف اہل امیدواروں کو سرکاری بھرتی میں حصہ لینے کا مساوی موقع نہیں مل رہا، جبکہ دوسری جانب اردو میڈیم اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کے باعث طلبہ کی تعلیمی کارکردگی اور معیارِ تعلیم متاثر ہو رہا ہے۔ موجودہ اساتذہ پر اضافی تدریسی بوجھ بھی بڑھ رہا ہے۔
نمائندگی میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ بعض اضلاع میں روسٹر، دیگر انتظامی کارروائی مکمل نہ ہونے کے باعث منظور شدہ خالی اسامیاں بھرتی کے عمل میں شامل نہیں ہو سکیں۔ آئیٹا مہاراشٹر کا کہنا ہے کہ انتظامی خامیوں کی وجہ سے خالی عہدوں کا بھرتی سے باہر رہ جانا اور طلبہ کا تعلیمی نقصان کسی صورت مناسب نہیں۔
آئیٹا مہاراشٹر کے اہم مطالبات نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ:
1. ریاست کے تمام اضلاع میں اردو میڈیم پرائمری و سیکنڈری اسکولوں کی منظور شدہ اور روسٹر کے مطابق تمام خالی آسامیوں کی فوری دوبارہ جانچ کی جائے اور انہیں پوتر پورٹل کی بھرتی کے اشتہار میں شامل کیا جائے۔
2. 6 اگست 2026 کے اساتذہ بھرتی اشتہار کا ازسرنو جائزہ لے کر رہ جانے والی تمام خالی آسامیوں کو فوری طور پر درستگی کے ساتھ شامل کیا جائے۔
3. جن اضلاع کی خالی آسامیوں کو موجودہ اشتہار میں شامل نہیں کیا گیا، وہاں متعلقہ محکمۂ تعلیم اور مقامی خود انتظامی اداروں سے فوری طور پر معلومات حاصل کرکے ان اضلاع کو بھی پوترپورٹل کی بھرتی میں شامل کیا جائے۔
4. اگر روسٹر یا دیگر انتظامی وجوہات کی بنا پر خالی عہدے زیرِ التوا ہیں تو متعلقہ محکموں کو فوری ہدایات جاری کرکے انتظامی رکاوٹیں دور کی جائیں اور تمام اہل عہدوں کو بھرتی کے لیے دستیاب کیا جائے۔
5. اردو میڈیم کے طلبہ کے تعلیمی نقصان کو روکنے اور اہل امیدواروں کو مساوی و منصفانہ موقع فراہم کرنے کے لیے تمام اہل خالی تدریسی آسامیوں کو شامل کیے جانے کی تصدیق کے بعد ہی اگلے مرحلے کی بھرتی کا عمل آگے بڑھایا جائے۔
آئیٹا مہاراشٹر نے زور دیا کہ اردو میڈیم کے طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنا اور اہل امیدواروں کو روزگار کے مساوی مواقع دینا حکومت کی اہم ذمہ داری ہے۔ تنظیم نے وزیر اعلیٰ سے معاملے کی سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے پاوتر نظام پر اساتذہ بھرتی کے اشتہار کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کرنے اور ریاست بھر کے اردو میڈیم اسکولوں کی تمام اہل خالی تدریسی آسامیوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مکتوب کی نقول وزیرِ اسکولی تعلیم، محکمۂ اسکولی تعلیم و کھیل کے پرنسپل سیکریٹری، ریاستی کمشنرِ تعلیم، ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن اور ڈائریکٹر سیکنڈری و ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے