कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

Prophet For All مضمون نویسی مقابلے کے کامیاب طلبہ میں انعامات تقسیم

جلگاؤں :10؍ستمبر(راست): اقراء ایجوکیشن سوسائٹی، جلگاؤں کے زیرِ اہتمام اقراء شاہین اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج، مہرون کی جانب سے ملک گیر مہم ’’Prophet For All‘‘ کے تحت منعقدہ مضمون نویسی مقابلے کے کامیاب طلبہ و طالبات میں انعامات اور اسناد تقسیم کرنے کے لیے جلسۂ تقسیمِ انعامات کا انعقاد کے۔ کے۔ موتی والا سیمینار ہال، ایچ۔ جے۔ تھیم کالج، مہرون، جلگاؤں میں عمل میں آیا۔تقریب میں مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکیڈمی، ممبئی کے کارگزار صدر ڈاکٹر حسین اختر صاحب اور سی ای او جناب سید شعیب ہاشمی صاحب نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ سابق صدرِ مدرس و صحافی جناب مشتاق کریمی صاحب بھی خصوصی طور پر موجود تھے۔تقریب کی صدارت اقراء ایجوکیشن سوسائٹی، جلگاؤں کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب نے کی۔ اس موقع پر سوسائٹی کے ڈائریکٹر عبدالمجید زکریا صاحب، انیس شیخ سر، جناب آصف شاہ صاحب، ایچ۔ جے۔ تھیم کالج کے پرنسپل ڈاکٹر وقار شیخ صاحب اور اقراء شاہین اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کے پرنسپل ریاض احمد شاہ صاحب بھی موجود رہے۔مضمون نویسی مقابلے میں سارا صدف شیخ شکیل نے اول، حمیرا ذاکر حسین نے دوم اور طہورا خانم وسیم خان نے سوم مقام حاصل کیا۔ اس کے علاوہ جماعت ہفتم کے اسکالرشپ امتحان میں میرٹ مقام حاصل کرنے والی طالبہ منتشا توصیف شیخ کی بھی انعام سے حوصلہ افزائی کی گئی۔ مہمانانِ خصوصی کے ہاتھوں کامیاب طلبہ و طالبات کو انعامات اور اسناد پیش کی گئیں۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ طلبہ میں علمی و ادبی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ سیرتِ نبوی ﷺ کے عالمگیر پیغام کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مضمون نویسی مقابلے کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی۔پروگرام کی نظامت افتخار شیخ نے مؤثر انداز میں انجام دی، جبکہ مستقیم خان نے اظہارِ تشکر ادا کیا۔ تقریب کے کامیاب انعقاد میں ذاکر شیخ سر، فرحان شیخ سر، رئیس شیخ اور دیگر اساتذہ و کارکنان نے اہم خدمات انجام دیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے