किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یوتھ موومنٹ آف مہاراشٹرا اردھاپور ( Y.M.M): بلڈ ڈونیشن کیمپ کا کامیاب انعقاد

اردھاپور:28؍جنوری ( پریس ریلیز)26 جنوری 2025 بروز اتوار یوتھ موومنٹ آف مہاراشٹرا اردھاپور کی جانب سے بڑے میاں کامپلیکس اس مقام پر خیر الناس من ینفع الناس ”لوگوں میں بہتر وہ ہے جو انسانوں کے لئے نفع بخش ہو“ اس کارِ خیر کے ضمن میں عطیہ خون Blood Donation camp کا انعقاد کیا گیا،الحمدللہ اُمید سے زیادہ کامیاب رہا اور 102 یونٹ خون کے عطیہ سے شہر اردھاپور نے Crescent Blood Bank Nanded کو نوازا اور ثواب جاریہ کے ایک تعمیری کام کو انجام دیا۔بلڈ بینک کی ٹیم کے ساتھ ساتھ یوتھ موومنٹ آف مہاراشٹرا اردھاپور کے ذمہ داران ، نوجوانانِ برکت پورہ،آغاپورہ،نئی آبادی نے بھی بہت ہی شاندار مینجمنٹ ،تشہیر،اور انتظام کے ساتھ اس کیمپ کو کامیاب بنایا ،کیمپ کے اختتام پر بلڈ بینک کی جانب سے یوتھ موومنٹ آف مہاراشٹرا اردھاپور کو سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا اور تیقن دلایا گیا کہ جب بھی بلڈ کے لئے ضرورت پڑےگی بلڈ بینک یوتھ موومنٹ کی ہر ممکنہ مدد کرے گا۔ اللہ تعالیٰ تمام ہی نوجوانان کی خدمات کو قبول فرمائے،اس کارِ خیر کو ثواب جاریہ کا ذریعہ بنائے اور مستقل خدمت خلق کے کاموں کو انجام دینے کی توفیق عنایت فرمائے ، آمین۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے