कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

صحت کے شعبے میں شاندار خدمات پر ڈاکٹر رحمٰن اور ڈاکٹر احسن زبیری کو اعزاز سے نوازا گیا

ناندیڑ: 26؍جنوری ( نامہ نگار )صحت کے میدان میں نمایاں اور مثالی خدمات انجام دینے پر ڈاکٹر رحمٰن (ای این ٹی اسپیشلسٹ) اور ڈاکٹر احسن زبیری (ایم ایس، جنرل سرجن) کو سول سرجن ڈاکٹر نیلکنٹھ بھوسیکر صاحب نے اعزاز سے نوازا۔ یہ اعزاز ان کی انسانیت کی خدمت اور مریضوں کو بہترین صحت خدمات فراہم کرنے کی انتھک محنت کا اعتراف ہے۔تقریب کے دوران ڈاکٹر رحمٰن اور ڈاکٹر احسن زبیری کو ہیڈکوارٹر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال، گوکندہ، ضلع ناندیڑ میں مریضوں کو شاندار اور مثالی صحت خدمات فراہم کرنے پر خصوصی طور پر سراہا گیا۔ سول سرجن ڈاکٹر نیلکنٹھ بھوسیکر اور ضلع کلکٹر ابھیجیت راوت (IAS) نے دونوں معزز شخصیات کو توصیف نامہ پیش کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر انیس الرحمن (ایسوسی ایٹ پروفیسر، گورنمنٹ میڈیکل کالج، ناندیڑ)، شکیل سر (اسسٹنٹ ٹیچر، مدینۃالعلوم ہائی اسکول، ناندیڑ)، تمام عزیز و اقارب اور دوستوں نے دونوں ڈاکٹرز کو مبارکباد دی اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔دعا ہے کہ یہ دونوں ماہرین صحت اپنی قابلیت اور لگن سے مریضوں کی خدمت جاری رکھیں اور شعبۂ صحت میں نئی بلندیوں کو چھوتے رہیں۔ ان کی یہ خدمات معاشرے کے لیے مشعل راہ ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے