कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایکتا اردو پرائمری اسکول، اردھاپور میں شاندار کھری کمائی "حلال کمائی” کا انعقاد عمل میں آیا

اردھاپور:23 جنوری (راست)نوری شکشن پرسارک منڈل نائیگاؤں کے زیر اہتمام ایکتا اُردو پرائمری اسکول اردھاپورضلع ناندیڑ میں ہر سال کی طرح امسال بھی”حلال کمائی” کا شاندار انعقاد کیا گیا جس کی افتتاح صبح10:30بجے گٹ شکشن ادھیکاری( بلاک ایجوکیشن آفیسر) اردھاپور شری گوڈبولے صاحب کے ہاتھوں عمل میں آیا اور مہمان خصوصی کے طور پر اردھاپور کیندر کے کیندر پرمکھ شری وکاس چوہان صاحب اور اردھاپور پربھاگ نمبر 15 کے نگر سیوک ایڈووکیٹ عتیق الرحمن صاحب موجود تھے۔طلبہ، والدین اور اساتذہ نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ اس پروگرام کا مقصد بچوں کو تفریحی تجربہ فراہم کرنا، کمیونٹی کے جذبے کو فروغ دینا اور طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا، شرکاء کے لیے ایک خوشگوار اور تفریحی ماحول فراہم کرنا،سماجی رابطے کو فروغ دینا،کاروباری مہارتوں کو اجاگر کرنا،فنڈز اکٹھا کرنا،غذائیت سے متعلق آگاہی دینا،ٹیم ورک اور تعاون کو فروغ دینا تھا۔ سرگرمی نے بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔تقریب کا سب سے دلچسپ حصہ طلبہ کی جانب سے منعقد کردہ کھانے کا میلہ تھا،جس میں 44 اسٹال لگائیں گئے تھے۔ مقامی ثقافت اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی غرض سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ والدین اور کمیونٹی کے افراد نے پرجوش انداز میں شرکت کی، جس کی بدولت یہ تقریب انتہائی کامیاب رہی۔کینٹین ڈے کا مقصد شرکاء کے لیے ایک خوشگوار اور تفریحی ماحول فراہم کرنا،سماجی رابطے کو فروغ دینا، کاروباری مہارتوں کو اجاگر کرنا،فنڈز اکٹھا کرنا،غذائیت سے متعلق آگاہی دینا،ٹیم ورک اور تعاون کو فروغ دینا۔اس مقصد کے حصول کے لئے پروگرام منعقد کیا گیا۔اسکول کی پرنسپل غفار خان واحد خان سر نے عملے، طلبہ اور والدین کا دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا، "یہ تقریب ہماری جامع تعلیم اور کمیونٹی کی شمولیت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ ہم اپنے طلبہ کی بے مثال جوش اور صلاحیتوں پر فخر محسوس کرتے ہیں۔”فیئر فن” کی تقریب نے سب کے دلوں میں خوشگوار یادیں چھوڑیں۔ پروگرام میں موجود تمام ہی شرکاء نے روایتی اور جدید دونوں اقسام کے مزیدار پکوانوں کا لطف اٹھایا ۔پروگرام انچارج محمد داؤد سر نے کہا کہ پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرانے میں جمع اسٹاف نے انتھک محنت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے