कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

’ناندیڑ سے اُردو کی محبت میں حیدرآباد لے جاؤں گا‘

روزنامہ کامل یقین کی 15ویں سالگرہ کے ضمن میں منعقدہ جلسہ سے سینئر صحافی ایم ۔ اے ماجد کا خطاب

ناندیڑ :21 جنوری (سراج الدین ) : آج کے اس جدید ٹیکنالوجی کے دور میں بھی ہمارے ملک میں اردو اخبارات بڑی تعداد میں شائع ہو رہے ہیں۔ اردو اخبارات مسلمانوں کی تہذیب کی بقاءمیں اہم رول ادا کر رہے ہیں۔ اردو اخبارات کے ذریعہ سے ہمیں اپنی شناخت برقرار رکھنے میں بڑی مدد ملتی ہے۔ اس طرح کا اظہار خیال حیدر آباد کے سینئر صحافی اور پریس کونسل آف انڈیا کے سابق رکن ایم اے ماجد نے کیا۔انہوں نے شہر ناندیڑ کے اُردو داں کو سلام پیش کیا کہ آج جیسے حالات میں آپ نے اردو کی شمع کو جلائے رکھا ۔ آپ نے فرمایا کہ یہ صرف صادق صاحب مدیر کامل یقین نہیں بلکہ پورے اردو والوں کےلئے پر مسرت موقع ہے آپ نے فرمایا کہ آج اردو کی بقاءکی اشد ضرورت ہے۔ اور صداقت کو پیش کرنا صحیح صحافت ہے۔ آپ نے فرمایا کہ آج الیکٹرونک میڈیا ، سوشل میڈیا جھوٹے خبریں جھوٹے پیروپیگنڈے سماج میں بگاڑ پیدا کررہے ہیں اور ان کی یلغار ہے اس لئے آج صحیح صحافت کی ضرورت ہے۔ آپ نے فرمایا کہ منصف کا دفتر سب سے پہلے مہاراشٹر میں ناندیڑ شہر میں محمد صادق صاحب نے شروع کیا ۔ اس کے بعد الحمداللہ اب مہاراشٹر کے اورنگ آباد ، لاتور اور کئی ضلع میں روزنامہ منصف کے دفاتر موجود تھے۔ آپ محمد صادق صاحب مدیر کامل یقین اور ان کے فرزند اور ان کے رفقاءاور معاونین کو مبارکباد پیش کی۔ناندیڑ شہر سے شائع ہونے والے روزنامہ کامل یقین کی پندرہ ویں سالگرہ کے ضمن میں ایک خصوصی تقریب انور گارڈن فنکشن ہال دیگلورنا کہ ناندیڑ میں منعقد ہوئی تھی۔ تقریب کی صدارت ایم اے ماجد نے فرمائی جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر مفتی ایوب قاسمی ، حافظ محمد ہارون نظامی، مفتی سید آصف ندوی ، کانگریس پارٹی کے شہر صدر عبد الستار ، ایم آئی ایم کے سابق ریاستی صدر سید معین ، سابق ڈپٹی میئر مسعود احمد خان سینئر ایڈوکیٹ محمد ذوالفقار الدین صدیقی ، سینئر صحافی محمد تقی ، الطاف احمد ثانی، ایڈوکیٹ عبدالغنی ، مرزا امجد بیگ ، ولی محمد خطیب و دیگر موجود تھے۔ مہمانان کی شال پوشی اور گلپوشی کے ذریعہ استقبال اخبار کے چیف ایڈیٹر محمد صادق ، محمد عمران ، محمد طارق حسن ، ایڈوکیٹ محمد شاہد نے کیا۔ سابق میئر عبدالستار نے اپنے خطاب میں کہا کہ اردو اخبارات کو اشتہارات کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ معاشی طور پر تنگی کے باوجود اردو اخبارات کے ذمہ داران اردو کی خدمت بخوبی انجام دے رہے ہیں یہ ایک قابل ستائش بات ہے۔ ایم آئی ایم کے لیڈر سید معین نے کہا کہ صحافت میں سچائی بیان کرتے وقت کئی بار لوگوں کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حقیقی صحافی وہی ہوتا ہے جو سچائی پر مبنی خبریں اخبار میں شائع کریں۔ حافظ محمد ہارون نے کہا کے میڈیا میں آج مغرب کا غلبہ بڑھتا جا رہا ہے۔ حالانکہ ہمارے کئی علماءکرام بھی صحافت سے وابستہ رہے۔مولانا عبدالکلام آزاد، سرسید احمد خان یہ بھی صحافی رہ چکے۔ آج کے اس کے جدید دور میں سوشل میڈیا کا استعمال بڑھ چکا ہے۔ خبروں کی نشر و اشاعت میں احتیاط بے حد ضروری ہے۔ سینئر صحافی ایم اے ماجد نے اپنے خطاب میں اردو صحافت کے موضوع پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہمارے ملک میں اردو صحافت کی اپنی ایک تاریخ ہے۔ آج بھی اردو اخبارات کے ذمہ داران معاشی پریشانیوں کے باوجود اردو کی بے لوث خدمات انجام دیتے آرہے ہیں۔ اردو اخبارات دراصل مسلمانوں کے مسائل پر ہمیشہ ہی آواز اٹھاتے آئے ہیں۔ ہماری تہذیب کی بقاءمیں اردو اخبارات کا اہم رول رہا ہے۔ مسلمانوں کے معاشرہ میں بہتری اور دینی ماحول کی تیاری کے لیے بھی اردو اخبارات نے ہمیشہ ہی اہم رول ادا کیا ہے۔ ہمیں اسلامی طرز زندگی اور دین و دنیا میں کامیابی کے لیے اردو اخبارات میں شائع ہونے والے دینی مضامین مشعل راہ ثابت ہوتے ہیں۔ دیگر زبانوں کے اخبارات میں یہ بات موجود نہیں ہوتی ہے۔ آج کے اس جدید ٹیکنالوجی کے دور میں الیکٹرانک میڈیا کا غلبہ بڑھ رہا ہے۔ خاص کر سوشل میڈیا بھی تیزی سے پھیل چکا ہے اس کے باوجود اخبارات کی اپنی اہمیت آج بھی برقرار ہے۔ اخبارات ہمیشہ ہی سچائی پر مبنی خبریں ذمہ داری کے ساتھ شائع کرتے ہیں۔ دوسری جانب الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر آج کئی بار گمراہ کن اور جھوٹی خبریں بھی دکھائی جاتی ہے۔ ایم اے ماجد نے کہا کہ اردواخبارات کی بقاءکے لیے مسلمانوں کو اردو اخبارات خرید پڑھنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے بیداری پیدا کرنا بے حد ضروری ہے۔ پروگرام کے اختتام پر ناندیڑ شہر سے شائع ہونے والے اخبارات کے ایڈیٹرس ، دیگر سینئر صحافی ، بیرونی اخبارات کے نمائندوں، الیکٹرانک و سوشل میڈیا کے نمائندوں کی گلپوشی و شاپوشی کی گئی۔ اسی طرح روزنامہ کامل یقین کے پندرہ سال مکمل ہونے پر مہمانان نے بھی محمد صادق کی کثرت سے گلپوشی کر کے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مبارکباد پیش کی۔ پروگرام کے آخر میں مولانا آصف ندوی نے دعاءفرمائی۔ تمام حاضرین کے لیے خصوصی ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض ایڈوکیٹ محمد شاہد اور سید صدام نے بخوبی انجام دیئے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے