कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جووقت کو ضائع کرتا ہے، وقت بھی اس کو ضائع کردیتا ہے

مدینتہ العلوم جونیئر کالج کے زیر انتظام توسیعی لکچر کے دوران مولانا سعد عبداللہ ندوی کا طلبہ سے اہم خطاب

ناندیڑ :21؍جنوری ( راست) مدینتہ العلوم جونیئر کالج میں منعقدہ توسیعی لکچر کے تحت معروف عالم دین و خطیب مولانا سعد عبداللہ ندوی نے طلبہ سے خطاب کیا اور دور حاضرمیں ہمارے نوجوان بالخصوص طلباء و طالبات اپنے وقت کو کارآمد کیسے بنائیں، وقت کاصحیح استعمال کیسے کریں،اس عنوان کے تحت مدلل و مبسوط انداز میں اپنی بات رکھی ۔مزید برآں وقت کی ناقدری کرنےوالوں کے انجام سے طلبہ کو آگاہ کیا۔ امام مسلم کی مثال کے ذریعے انہوں نے طلباء کو ترغیب دلائی کہ کامیاب لوگ اپنے کھانے پینے و معمولات زندگی میں وقت کو ضائع کرنے کے بجائے بہت کم وقت اس کے لئے خرچ کرتے تھے اور بیشتر اوقات تحصیل علم و تبلیغ واشاعت میں مشغول رہتے حتی کہ آخیر سانس تک حصول علم کےلئے جدوجہد میں مصروف رہےاور فیض پہچانے میں مستغرق رہے۔اسی طرح کامیاب انسانوں کی مثالوں کے ذریعے اس بات کو واضح کیا کہ ہمیں وقت کی قدر کرنی چاہئے جو وقت کی قدر نہیں کرتا وقت اسکی قدر نہیں کرتا۔اپنی گفتگو کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں غفلت کی زندگی نہیں گزارنی چاہئے بلکہ وقت کو غنیمت جان کر لائحہ عمل تیار کرنا چاہئے اور اس پر کار بند ہونا چاہئے جو وقت کا اہم ترین تقاضہ ہے۔ اسی کے ساتھ تقویٰ و خشیت پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ خوف خداوندی ہی ہمارے لئے ایک واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ہم گناہ برائی اور معصیت سے نجات پا سکتے ہیں۔خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ کے دور خلافت میں ایک لڑکی کا اپنے والدہ کے کہنے پر بھی دودھ میں پانی نہ ملانے کے واقعہ کو دہراتے ہوئے طلبہ کو تلقین کی کہ ہم گناہ کی طرف راغب ہونے سے قبل یہ سوچیں کہ کوئی ہمیں دیکھے یا نہ دیکھے ہمارا اللہ ہم کو دیکھ رہا ہے۔اسی طرح سورہ احزاب کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کامیابی کیلئے دس صفات کا ذکر کیا کہ جن کو اپناکر طلبہ دُنیاوی و اُخروی زندگی میں ہمیشہ کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ مسلسل سوا گھنٹہ خطاب کے دوران مولانا نے طلبہ کو متعدد واقعات اور مثالوں کے ذریعے جوڑے رکھا۔طلبہ کا انہماک و یکسوئی نے خوبصورت سماں باندھا ، جو دیکھتے بنتاتھا۔خطاب سے قبل صدر مجلسِ انتظامی مدینتہ العلوم شفیع احمد قریشی صاحب اور معزز رکن عبد الجلیل سر نے مولانا کا شال و گل کے ساتھ استقبال کیا۔اس موقع پر صدر المدرسین صاحبہ ومنجملہ اساتذہ کی شمولیت رہی۔نظامت کے فرائض حبیب مسعود نے بحسن خوبی انجام دیئےاور مہمان خطیب و شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئےتوسیعی لکچر اختتام پذیر ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے