कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میونسپل کارپوریشن میں کانگریس ہی اقتدار میں آئے گی: رویندر چوہان

ناندیڑ:18؍ جنوری ( نامہ نگار ):مہاراشٹرا میں آئندہ دنوں مقامی اداروں کے انتخابات ہونے کے قوی امکانات ہے۔ ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے لیے سابق کارپوریٹرس اور پارٹی کے قائدین تیار رہیں۔ اس طرح کا بیان ناندیڑ کے رکن پارلیمنٹ رویندر چوہان نے دیا۔ ناندیڑ شہر کانگریس کمیٹی کی جانب سے آج ہوٹل وساوا میں ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا تھا۔ اس اجلاس میں ناندیڑ کے رکن پارلیمنٹ رویندر چوہان، ضلع صدر ہنمنت پاٹل بیٹ موگرے کر، بی آر کدم ،شہر صدر عبدالستار، ریاستی سیکریٹری شراون ریپن واڑ، سریندر گھوڑجکر ، ایکناتھ مورے، مسعود احمد خان، شمیم عبداللہ ، سریش گائیکواڑ، سریش ہٹکر، فاروق علی خان، شفیع احمد قریشی، بالاجی چوہان، رحیم احمد خان، عبدالغفار، عبدالعزیزقریشی، ڈاکٹر نکھاتے، ستیہ پال ساونت، آنند چوہان، جئے شری پائوڑے، کشو ر بھورے، وٹھل پائوڑے، منتجب الدین و دیگر شئہ نشین پر موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت مہیش دیشمکھ نے انجام دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شفیع قریشی نے کہا کے کانگریس میں کئی بار کئی لیڈرس آئے اور گئے ہیں۔ کانگریس ایک قومی پارٹی ہے ۔ کانگریس کے نظریات سے متفق لوگ اس سے ہمیشہ جڑے رہتے ہیں۔ ناندیڑ میں اسمبلی کا ریزلٹ بھلے سے ہی کانگریس کے خلاف گیا ہو مگر مقامی سطح پر کانگریس کو جیت یقینی طور پر ملے گی۔ سابق میئر و شہر صدر عبدالستار نے کہا کے اسمبلی چنائو میں مہا یوتی نے ۱۳۰؍ نشستوں پر گڑ بڑ کی ہے۔ اس بار جو کچھ ایم ایل اے تھوڑے ووٹوں سے جیت کر آئے ہیں دراصل وہ ای وی ایم کے ایم ایل اے ہیں ۔ عبدالستار نے کہا کے انہیں لگ بھگ ۸۰؍ ہزار ووٹ حاصل ہوئے جس میں سے تقریباً ۲۰؍ ہزار ووٹ انہیں غیر مسلم بھائیوں کے ملے ہیں جو لیڈرس کہتے ہیں کہ مسلمان کو ٹکٹ دینے پر ہندو ووٹ نہیں ملتے ان کے منہ پر ناندیڑ کی عوام نے طمانچہ مارا ہے۔ مہا یوتی کے ایم ایل اے منتخب ہو کر بھی ان کا کہی جشن نہیں ۔ عوام خود اسمبلی ریزلٹ سے حیر ت زدہ ہے۔ انہوں نے کہا کے ہمیں عوام کی بھر پور تائید حاصل ہوئی تھی اس لیے ہمیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ۔ آئندہ میونسپل کارپوریشن کے لیے ہمیں تیار رہنا ضروری ہے۔پارٹی کے ایماندار ورکرس کو آئندہ بلدیہ چنائو میں ضرور موقع ملے گا اور ان کی جیت کے لیے کانگریس کی پوری ٹیم کام کرے گی۔ ضلع صدر ہنمنت پاٹل نے کہا کے انتخابات میں ہار جیت لگی رہتی ہے۔ اسمبلی میں ہمیں ضلع میں ایک بھی سیٹ نہیں ملی اس سے ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔ لوک سبھا کے لیے رویندر چوہان منتخب ہوئے ہیں اور وہ ہی اب ہمارے ٹیم کے کپتان ہے اور انکی قیادت میں ناندیڑ ضلع میں کانگریس کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ آئندہ ضلع پریشد ، پنچایت سمیتی، میونسپل کونسل، میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں پارٹی قابل امیدواروں کو ٹکٹ دے گی اور انہیں کامیاب بنانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا جائے گا۔ رکن پارلیمنٹ رویندر چوہان نے اپنے خطاب میں کہا کے میں سب سے پہلے آپ تمام کا شکر گذار ہوں ۔ آپ لوگوں نے پچھلے سال لوک سبھاکے عام انتخابات میں وسنت چوہان کو بھاری اکثریت سے منتخب کیا تھا۔ ان کے گذر جانے کے بعد ضمنی چنائو میں مجھے کامیاب بنایا ہے۔ چوہان فیملی آپ تمام لوگوں کی احسان مند ہے ۔ اب پارٹی کے ورکرس کے لیے کام کرنے کا وقت آچکا ہے۔ آئندہ میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات میں پارٹی کے موجودہ عہدیداران کو نمائندگی دی جائے گی ۔ سابق کارپوریٹرس بھی اپنے اپنے علاقوں میں آج سے ہی سرگرم ہو جائیں۔ میونسپل کارپوریشن پر اس بار بھی کانگریس پارٹی کو اقتدار دلانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا جائے گا اور دوبارہ سے کارپوریشن میں کانگریس ہی اقتدار میں آئے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے