कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دارالعلوم سیندھوا کی مسابقہ جید جدا اور مذکرات میں شاندار کامیابی

سیندھوا:18 جنوری (حیدر علی): مدرسہ خالد بن ولید، ویجاپور مہاراشٹر میں 16 جنوری 2024 ءکو منعقد ہونے والے مسابقہ جید جدا اور مسابقہ مذکرات بین فروعات الجامعہ میں دارالعلوم سیندھوا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اول پوزیشن حاصل کی۔مسابقہ جید جدا میں دارالعلوم سیندھوا کے 15 حفاظ کرام نے نمایاں کامیابی حاصل کی، جبکہ عالمیت کے 9 طلبہ مذکرات کے مسابقہ میں ممتاز قرار پائے۔ یہ کامیابی تمام شاخہائے جامعہ اکل کوا کے درمیان دارالعلوم سیندھوا کی علمی برتری کا واضح ثبوت ہے۔دارالعلوم سیندھوا کے ذمہ داران نے اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے کے سربراہ مولانا غلام محمد وستانوی اور مفکر قوم و ملت مولانا حذیفہ وستانوی کی رہنمائی اور اساتذہ کرام کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ اساتذہ کی شبانہ روز کوششوں اور طلبہ کی محنت نے اس ادارے کو یہ امتیازی مقام دلایا ہے۔دارالعلوم سیندھوا کے ناظم، محمد یعقوب خانپوری نے ادارے کے محسنین کا بھی شکریہ ادا کیا، جن کے تعاون سے ادارے کا نظام بخوبی چل رہا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے تعاون کو قبول فرمائے اور ادارے کو مزید ترقیات عطا کرے۔دارالعلوم سیندھوا کی انتظامیہ نے اس کامیابی پر تمام اساتذہ کرام، طلبہ اور تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ادارے کو مزید کامیابیوں سے نوازے اور نظر بد سے محفوظ رکھے۔ دارالعلوم سیندھوا کی اس عظیم الشان کامیابی پر دارالعلوم کے ناندیڑ کے ابناء قدیم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ناظم صاحب اور اساتذہ کرام کو مبارک باد دی ہے ۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے