कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدرسہ تحتانیہ نسوان مدینتہ العلوم ناندیڑ شفٹ اول میں کینٹین ڈے

بچوں کے چھوٹے ہاتھوں کو چاند ستارے چھونے دو
چار کتابیں پڑھ کر یہ بھی ہم جیسے ہو جائیں گے
ناندیڑ:18؍جنوری ( راست) آج بتاریخ 18/جنوری 2025 بروز ہفتہ مدرسہ تحتانیہ نسوان مدینتہ العلوم ناندیڑ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی جماعت اول دوم،وسوم کے طلباء وطالبات کے ذریعے کینٹین ڈے سرگرمی کا انعقاد عمل میں آیا۔جس کے ذریعے بچوں کو پیسوں کے لین دین ، حساب کتاب ، جمع تفریق ، کے طریقۂ کار کا اعادہ ہوا ۔خوردنی اشیاء کے ناموں سے واقفیت ہوتی ہے یہ سرگرمی بچوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے نیز ان میں خود اعتمادی کے فروغ کا ایک ذریعہ ہے۔ ننھے منے نونہالوں نے کافی ذوق وشوق کا مظاہرہ کیا۔ اس تعلیمی سرگرمی میں سرپرست حضرات ، صدر معلمہ مدرسۂ ھذا ، اور معلمہ محترمہ صالحہ فاروقی نے شرکت کی نیز بچوں سے چیزیں خرید کر کھائیں اور توصیفی کلمات کے ذریعے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ایک جوش وخروش کا ماحول تھا۔محترمہ فہیم خاتون صاحبہ ، نازیہ انجم اور مسیرہ نے اس پروگرام کی تیاری دلجمعی سے کی۔ طلباء وطالبات کی شمولیت ، سرپرستوں کے تعاون ، صدرمعلمہ کی حوصلہ افزائی سے محترمہ فہیم خاتون صاحبہ نے اس سرگرمی کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے