कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدینۃ العلوم ہائی اسکول، ناندیڑ: انٹرمیڈیٹ ڈرائنگ امتحان کا شاندار صد فیصد نتیجہ

ناندیڑ: 18؍جنوری ( راست) مہاراشٹر حکومت کے زیر اہتمام منعقدہ ریاستی سطح کے الیمنٹری اور انٹرمیڈیٹ ڈرائنگ گریڈ امتحانات 2024 میں مدینۃ العلوم ہائی اسکول کے طلبہ نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی محنت اور صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا۔الیمنٹری ڈرائنگ گریڈ امتحان میں 15 طلبہ کامیاب ہوئے، جبکہ انٹرمیڈیٹ ڈرائنگ گریڈ امتحان میں 12 طلبہ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
A گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ:
الیمنٹری امتحان میں:الفیہ تہرین، صدیقی زینب، حوریہ فیضین، محمد زید سلمان، حبیب بلال ہاشمی، راجا پٹیل مدیحہ۔
انٹرمیڈیٹ امتحان میں:امیرہ بیگم، شیخ یوسف۔
B گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ:
الیمنٹری امتحان میں:شیزہ مرزا، سیدہ رملا، اندلیب، رمشا حنین، محمد اریب زین، محمد مصطفیٰ۔
انٹرمیڈیٹ امتحان میں:رشدہ فاطمہ، ثنا انجم، محمد امان، سید محمد دائمی، شیخ عمر، شیخ کاشف، شیخ مبشر، سید اسحاق۔
C گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ:
الیمنٹری امتحان میں:ولی اللہ عرف فواز عالم۔
انٹرمیڈیٹ امتحان میں:محمد جواد مسعود، محمد عطا الرحمٰن۔
مدینۃ العلوم ہائی اسکول کی صدر معلمہ محترمہ متین اطہر فاطمہ صاحبہ، مجلسِ انتظامی کے صدر جناب شفیع احمد قریشی صاحب، معتمد ایڈووکیٹ محمد محی الدین (معید) صاحب اور تمام اراکین مجلسِ انتظامیہ نے طلبہ کی اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔ تمام اساتذہ اور اسٹاف نے طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔مہاراشٹر حکومت نے مارچ 2019 سے ان امتحانات میں کامیاب طلبہ کے لیے ایس ایس سی میں اضافی نمبرات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت A گریڈ حاصل کرنے والوں کو 7، B گریڈ کو 5، اور C گریڈ کو 3 اضافی نمبرات دیے جاتے ہیں۔ مزید برآں، اعلیٰ تعلیم کے داخلوں میں دو فیصد نشستیں فنی صلاحیتوں کے حامل طلبہ کے لیے مختص کی گئی ہیں۔یہ کامیابی طلبہ کی مسلسل محنت، اساتذہ کی رہنمائی، اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ مدینۃ العلوم ہائی اسکول کے طلبہ نے ثابت کر دیا کہ ان کی فنی صلاحیتیں ریاستی سطح پر بھی نمایاں ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے