कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

‘ بھارتیہ دستور میں عام شہریوں کے حقوق ‘ عنوان کے تحت نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کلیان میں سیمینار کا انعقاد

کلیان:17 جنوری (سید شوکت علی): بھارتی دستور کو 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر حکومت مہاراشٹر کی جانب سے گھر گھر دستور مہم چلائی جا رہی ہے اسی مہم کے تحت پرنسپل عبداللہ خان سر کی رہنمائی میں آج نیشنل اردو ہائی سکول اینڈ جونیئر کالج کلیان میں بھارتیہ دستور میں عام شہریوں کے حقوق اور ان کی حصولیابی کے طریقے پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔اس سیمینار میں کلیان کے مشہور سوشل ورکر محترم جمشید خان اور ممبئی کی مایا ناز وکیل اور درد سے ہمدرد تک سنستھا کی ٹرسٹی محترمہ ایڈوکیٹ سنیتا پرکاش سنگیکراور ان کی ساتھیوں نے شرکت کی۔جونیئر کالج لیکچرار ریحانہ شیخ نے مہمانان کا استقبال کیا جبکہ جونیئر کالج سپروائزر سید فہیم الدین سر نے آے ہوئے مہمانان کا تعارف پیش کیا۔طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے ایڈوکیٹ سنیتا پرکاش نے بھارتی آئین میں خواتین کے حقوق اور حفاظتی اقدامات پر تفصیل سے گفتگو فرمائی۔آپ نے طالبات کو سماج کے بچھڑے اور مظلوم طبقے کو انصاف دلانے کے لیے قانون کی تعلیم حاصل کرنے کی صلاح بھی دی۔محترم جمشید خان نے طالبات کو موبائل کے غیر ضروری استعمال کی بجائے تعلیم پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی نصیحت فرمائی ۔پرنسپل عبداللہ خان سر نے اس طرح کے پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔سوال جواب کے سیشن کے بعد سیمینار کا اختتام ہوا۔پروگرام کی ترتیب اور انتظام کوجونیئر کالج کی لیکچرارمحترمہ ریحانہ شیخ صاحبہ اور محترم اسرائیل انصاری سر نے بحسن خوبی انجام دیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے