कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

امریکہ کی تباہی اس کی بداعمالیوں کا نتیجہ:عرفان قادری

لکھنؤ، 14 جنوریـ:مسلم مجلس اتر پردیش کے جنرل سکریٹری عرفان خان قادری نے امریکہ کے موجودہ حالات کے پیش نظرپریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہاامریکہ بہادر کی تباہی وبربادی اس کی بداعمالیوں اوربدعنوانی کا نتیجہ ہیں۔امریکہ فلسطین کو پوری طرح مٹاناچاہتاتھا لیکن یہ جگ ظاہر ہے کہ خدا کی لاٹھی میں آواز نہیں ہوتی ہے۔ امریکہ جسے اپنے سپرپاور ہونے پر بڑا تکبر تھا ، آج اس کا تکبر بکھر کر رہ گیاہے۔ امریکہ نے بے گناہوں کوجلاتے وقت یہ نہیں سوچا تھا کہ اللہ ہم کو بھی اس طرح جلائے گا۔عرفان قادری نے مزیدکہاظلم اور بدعنوانی وہ اعمال ہیں جن کی ہمیشہ مذمت کی گئی ہے۔ انسانی تاریخ گواہ ہے کہ ظلم و زیادتی کرنے والی قومیں اور افراد کبھی پائیدار کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔ اللہ تعالیٰ کے قوانین اٹل ہیں اور ان کے مطابق ظلم چاہے کتنا ہی مضبوط نظر آئے، اس کا انجام ہمیشہ بربادی اور ذلت کی صورت میں ہوتا ہے۔ظالم انسان اپنی طاقت اور اقتدار کے نشے میں کمزوروں پر جبر کرتا ہے، ان کے حقوق غصب کرتا ہے اور اپنے مفادات کیلئے دوسروں کی زندگیاں برباد کر دیتا ہے۔ لیکن تاریخ ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ ظلم کی بنیاد پر قائم ہونے والی سلطنتیں ہمیشہ فنا ہو جاتی ہیں۔ فرعون، نمرود اور یزید جیسے ظالم حکمرانوں کے انجام ہمارے سامنے ہیں۔ ان کی طاقت اور اقتدار مٹ گئے اور ان کا نام بدترین مثال کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے۔تویہ امریکہ کیا چیزہے۔اس سے تل ابیب کو بھی سبق لیناچاہیے۔آخر میں یہ کہنا بجا ہے کہ ظلم وقتی طور پر غالب نظر آسکتا ہے، لیکن اس کا انجام ہمیشہ بربادی اور رسوائی کی صورت میں ہوتا ہے۔ یہی قدرت کا اٹل قانون ہے، اور اسی میں دنیا کی بھلائی اور امن کا راز پوشیدہ ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے