कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حالات کتنے ہی نا مساعد کیوں نہ ہو ہمیں ہر حال میں اللہ کی طرف دعوت دینی چاہئے

 اسلامک یوتھ فیڈریشن (آئی وائی ایف) مہاراشٹر کی جانب سےمنعقدہ عظیم الشان یک روزہ کانفرنس بعنوان "وربک فکبر" کا انعقاد

ناندیڑ:13؍جنوری ( پریس ریلیز) اسلامک یوتھ فیڈریشن (آئی وائی ایف) مہاراشٹر کی جانب سے 12 جنوری کو بی کے فنکشن ہال میں ایک عظیم الشان یک روزہ کانفرنس بعنوان "وربک فکبر” کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں مہاراشٹر کے مختلف مقامات سے کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس کانفرنس میں ملک کے نامور اسلامک اسکالرز اور علماء نے اظہار خیال فرمایا. پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور ترجمے کے ساتھ عمل میں آیا جس کے بعد افتتاحی کلمات میں انجینئرسید ریحان آئی وائی ایف کے ریاستی صدر نے کانفرنس کی غرض و غایت پیش کی۔ نیز حالات حاضرہ میں وربک فکبر، کی ضرورت و اہمیت پر گفتگو فرمائی ۔پہلی تقریر میں ڈاکٹر مبشر صاحب نے نوجوانوں کی اہمیت پر گفتگو کی جس میں پاکبازی ،جواں ہمتی ، اخلاق کی بلندی ،اور انقلابی سوچ و فکر پیدا کرنے پر زور دیا ۔اس کے بعد مولانا جہانگیر عالم قاسمی صاحب نے امت مسلمہ کے داعیانہ کردار پر خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ حالات کتنے ہی نا مساعد کیوں نہ ہو ہمیں ہر حال میں اللہ کی طرف دعوت دینی چاہئے اور اپنے اخلاق و کردار سے اسلام کی حقانیت کی طرف لوگوں کو لانا چاہئے۔اسکے ساتھ ہی مولانا مفتی شمائل ندوی صاحب نے انسانیت کو درپیش چیلنجز اور امت مسلمہ کی ذمہ داریاں اس عنوان کے تحت خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ آج امت مسلمہ کو اپنی بات کھل کر بے لاگ و لپیٹ و مداہنت کے صاف صاف انداز میں پیش کرنی چاہئے اور پھر اس کے بعد آنے والی آزمائشوں کا مقابلہ ثابت قدمی سے کرنا چاہئے۔اس کے بعد ضیاءالدین صدیقی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت کے نوجوانوں کو مایوس نہیں ہونا چاہئے بلکہ یہ بات یاد رکھنا چاہئے کہ اسلام کا مستقبل روشن اور تابناک ہونے والا ہے جس پر ایمان اور توکل کے ذریعے ہی ماضی کے طرز پر اسلام کا غلبہ ہوسکتا ہے۔اخیر میں آئی وائی ایف کے کل ہند صدر جناب معاذ احمد جاوید صاحب نے اختتامی اور کلیدی خطاب فرمایا جس میں انھوں نے کانفرنس کے مرکزی تھیم "وربک فکبر ” کی نظریاتی اور فکری عکاسی کی جس میں مسلمانوں کو تمام نظریات کو ٹھوکر مار کر اسلام کے آفاقی اور تصور کی دعوت نوئے انسانی کو دینے کی ترغیب دی،ساتھ ہی تمام جھوٹے خداؤں کے خلاف کھڑے ہوکر ایک اللہ کی وحدانیت کی صدا لگانے کو کہا۔اللہ کی بڑائی اس کی کبریائی بیان کرکے ہی یہ امت نجات پا سکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار موصوف نے کیا۔کانفرنس میں ہزاروں شرکاء نے بڑے ہی پر جوش اور انہماک کے ساتھ شرکت کی اس طرح یہ ایک روزہ کانفرنس مختلف ترانے تقاریر اور ڈرامے کے پعد دعا کے ذریعے اپنے اختتام کو پہنچی ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے