कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

21 جنوری کو پنڈت دین دیال اپادھیائے روزگار میلے کا انعقاد

ناندیڑ:10 جنوری(نامہ نگار) ناندیڑ ضلع کے بےروزگار امیدواروں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے ضلع اسکل ڈیولپمنٹ، ایمپلائمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ گائیڈنس سینٹر کے ذریعے 21 جنوری 2025 ء کو صبح 10 بجے سے ضلع اسکل ڈیولپمنٹ، ایمپلائمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ گائیڈنس سینٹر، پہلا منزلہ ، گورنمنٹ ٹیکنیکل اسکول سینٹر، آنند نگر روڈ، بابا نگر، ناندیڑ میں پنڈت دین دیال اپادھیائے روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔اس روزگار میلے میں نامور صنعتکار اور دیگر اداروں کی جانب سے انٹرویوز کا انعقاد ہوگا۔ ضلع کے بےروزگار امیدواروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 21 جنوری 2025 ء کو ضلع اسکل ڈیولپمنٹ، ایمپلائمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ گائیڈنس سینٹر، آنند نگر روڈ، بابا نگر، ناندیڑ میں حاضر ہوکر اس موقع کا فائدہ اٹھائیں۔ یہ اپیل اسسٹنٹ کمشنرضلع اسکل ڈیولپمنٹ، ایمپلائمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ گائیڈنس سینٹر، رینوکا تملوار نے کی ہے۔مزید معلومات کے لیے دفتر کے ای میل nandedrojgar@gmail.com پر یا فون نمبر 251674 02462-اور یوگیش یڈپلوارسے 9860725448 پر رابطہ کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے