कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ویژن اکیڈمی کے زیر اہتمام یومِ جمہوریت پر اسکالرشپ امتحان کا انعقاد

ناندیڑ:8؍جنوری ( نامہ نگار) دیگلور ناکہ میں واقع ویژن اکیڈمی اس سال یومِ جمہوریت کے موقع پر ایک منفرد اسکالرشپ امتحان کا انعقاد کر رہی ہے، جس کا مقصد طلبہ و طالبات میں مسابقتی امتحانات اور اسکالرشپ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔ اس امتحان کا خاص مقصد ان ہونہار طلبہ و طالبات کی مدد کرنا ہے جو مالی مشکلات کی وجہ سے معیاری تعلیمی سہولیات سے محروم ہیں۔یہ اسکالرشپ امتحان خاص طور پر ساتویں، آٹھویں، اور نویں جماعت میں زیرِ تعلیم طلبہ و طالبات کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ رجسٹریشن فیس محض 100 روپئے رکھی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ اس موقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔ امتحان کا فارمیٹ 100 نمبرات پر مشتمل ہوگا، جس میں تمام سوالات ایم سی کیو طرز کے ہوں گے۔امتحان میں شامل مضامین اور ان کے سوالات کی تعداد درج ذیل ہیں۔ انگریزی: 20 سوالات (20 نمبرات)، مراٹھی: 20 سوالات (20 نمبرات)، سائنس: 20 سوالات (20 نمبرات)، ریاضی: 20 سوالات (20 نمبرات)، ذہنی آزمائش: 20 سوالات (20 نمبرات)۔ امتحان میں ہر جماعت کے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو نقد انعامات، سرٹیفکیٹس، اور اسکالرشپ سے نوازا جائے گا۔یہ اسکالرشپ امتحان 26؍ جنوری کو منعقد کیا جائے گا، جبکہ منتخب طلبہ کے لیے نئی بیچ کا آغاز 3؍ فروری سے ہوگا۔ امتحان ، کلاسس اور رجسٹریشن کے سلسلے میں ویژن اکیڈمی، نزد ایس بی آئی بینک، دیگلور ناکہ، ڈی کے ہال، ناندیڑ کے ذمہ داران سے 9168599922، 8149595078پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ ویژن اکیڈمی کی یہ کوشش نہ صرف طلبہ میں مسابقتی جذبہ پیدا کرے گی بلکہ مالی طور پر کمزور طلبہ کے لیے تعلیمی مواقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے