किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدینۃ العلوم کی ہونہار طالبہ اشمیرہ فردوس نے اسکالرشپ امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی

محنت، لگن اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ

ناندیڑ: 8؍جنوری ( راست) مدینۃ العلوم ہائی اسکول، ناندیڑ کی جماعت ششم کی طالبہ اشمیرا فردوس بنت شیخ جاوید نے اپنی غیر معمولی محنت اور قابلیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہاراشٹر اسٹیٹ ایگزامینیشن کونسل، پونے کی جانب سے منعقدہ پری اپر پرائمری اسکالر شپ امتحان (Std 5)Feb 2024 کامیابی کے ساتھ کوالیفائی کیا۔اشمیرا نے کل 294 میں سے 190 نمبر حاصل کیے، جس سے ان کا مجموعی فیصد %64.63 رہا۔ طالبہ نے پہلے پرچے (اردو/انگریزی اور ریاضی) میں % 56.16اور دوسرے پرچے (تیسری زبان اور ذہنی آزمائش) میں %72.97 نمبر حاصل کیے، جو اُن کی ذہانت اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اس شاندار کامیابی پر اسکول کی صدر معلمہ متین اطہر فاطمہ صاحبہ اور شفٹ انچارج سیدہ طیب النساء بیگم صاحبہ و جمیع اسٹاف نے اشمیرا فردوس کی گلپوشی کی اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے طالبہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔یہ کامیابی نہ صرف اشمیرا کی سخت محنت کا نتیجہ ہے بلکہ مدینۃ العلوم ہائی اسکول کے اساتذہ کی بہترین رہنمائی کا بھی عکاس ہے۔ اشمیرا کی کامیابی پورے اسکول کے لیے باعث فخر ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے