कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

چلڈرن اسلامک آرگنائزیشن کی جانب سے "نیک بنیں گے ایک بنیں گے” مہم کا ناندیڑ میں شاندار آغاز

ناندیڑ: 3؍جنوری ( پریس ریلیز) بچوں کی اسلامی تنظیم (CIO) ناندیڑ نے حال ہی میں آل مہاراشٹر مہم "نیک بنیں گے ایک بنیں گے”(3,4,5 جنوری ) کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد بچوں کو نیکی، اتحاد اور کردار سازی کے پیغام سے روشناس کروانا ہے۔ اس مہم کے آغاز میں ہی 500 سے زائد بچوں تک یہ پیغام اسکول لیکچرز کے ذریعے پہنچایا جا چکا ہے۔
پانچ معروف اسکولوں میں یہ پیغام پہنچایا گیا
1. ثناء انگلو اردو ہائی اسکول
2. نوبل انگلش اسکول
3. آمنہ اسکول
4. نور الہدیٰ اسکول
5. فیض العلوم اسکول
ثناء انگلو اردو ہائی اسکول میں معزز قاضی احتشام صاحب نے بچوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے علامہ اقبال کے مشہور شعر:
سبق پھر پڑھ صداقت کا، عدالت کا، شجاعت کا
لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا”
کی روشنی میں بچوں کو حق، عدل اور بہادری کے اوصاف اپنانے کی تلقین کی۔
فیض العلوم اسکول میں ضفر صاحب، ناظم سرکل فاروق نگر جماعت اسلامی ہند ناندیڑ، نے خطاب کیا اور بچوں کو نیکی پر عمل کرنے اور نیکی کے راستے پر چلنے کی ترغیب دی۔
دیگر اسکولوں میں شعیب شہباز صاحب (رکن جماعت) اور احسن ستار (CIO آرگنائزر) نے اپنے لیکچرز کے ذریعے بچوں کو نیکی اور دین اسلام کے حقیقی پیغام اور اپنی زمہ داریوں سے روشناس کروایا۔
یہ مہم اپنی نوعیت کی منفرد کوشش ہے، جس کا مقصد بچوں میں نیکی اور اتحاد کا جذبہ پیدا کرنا اور ان کے کردار کو مضبوط بنانا ہے۔ تنظیم کے مقامی ذمہ داران کا کہنا ہے کہ یہ مہم ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور مستقبل میں مزید اسکولوں اور علاقوں میں اس پیغام کو عام کرنے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس مہم کے تعلق سے اگر آپ لیکچرز یا پروگرام آرگنائز کرانا چاہتے ہیں تو زمے داران سے رابطہ کر سکتے ہیں: 8421904630,9921199638
اپنے آغاز سے ہی یہ مہم بچوں کی اخلاقی تربیت اور روشن مستقبل کی جانب اہم قدم ثابت ہو رہی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے