कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر ارشاد احمد خاں کی پروفیسر کے عہدے پر ترقی

ناندیڑ:2؍جنوری ( راست) ڈاکٹر ارشاد احمد خاں (صدر شعبہ اردو نیتا جی سبھاش چندر بوس آرٹس کامرس اینڈ سائنس کالج ناندیڑ ) کی ایسوسی ایٹ پروفیسر سے پروفیسر کے عہدے پر ترقی عمل میں آئی ۔ ڈاکٹر ارشاد احمد خاں پروفیسر سجاد احمد خاں (سابق صدر شعبہ اردو این ایس بی کالج ناندیڑ)کے بڑے فرزند ارجمند ہیں. ان کی اب تک گیارہ (11 )کتابیں شائع ہوچکی ہیں اور چالیس (40) سے زائد تحقیقی و تنقیدی مضامین مختلف موخر ادبی رسائل وجرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔ دو ریسرچ اسکالرز نے ان کی زیر نگرانی پی ایچ ڈی کی ڈگری تکمیل کی۔ حال ہی میں ان کی ادبی، علمی، تحقیقی و تنقیدی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انجمن علم و ادب شکاگو امریکہ نے انہیں تحقیقی و تنقیدی زمرہ کا بین الاقوامی ایوارڈ تفویض کیا۔ان کی پروفیسر کے عہدے پر ترقی پر جناب بالا صاحب پانڈے ( صدر ابھینو بھارت شکشن سنستھا ناندیڑ) ڈاکٹر ایم وائی کلکرنی (پرنسپل این ایس بی کالج ناندیڑ )پروفیسر مجید بیدار (سابق صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد) پروفیسر سید شجاعت علی (سابق پرنسپل ایچ جے تھیم کالج جلگاؤں) پروفیسر مقبول احمد مقبول ( چیئرمین بورڈ آف اسٹڈیز سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی ناندیڑ) پروفیسر حامد اشرف ( صدر شعبہ اردو مہاراشٹر اودے گری مہاودیالیہ اودگیر) ڈاکٹر شیخ محبوب ثاقب ( صدر شعبہ اردو شیواجی کالج اودگیر) ڈاکٹر سید نور الامین (شعبہ اردو شاردا مہاودیالیہ پربھنی) ڈاکٹر محمد انور الدین ( صدر شعبہ اردو گورنمنٹ ڈگری کالج حسینی علم حیدرآباد ) ڈاکٹر شیخ عمران (شعبہ اردو سینٹ مورس گورنمنٹ کالج ناگپور) کے علاوہ تمام دوست و احباب، عزیز واقارب اور محبان اردو نے انہیں مبارکباد پیش کی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے