कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کے زیر اہتمام مومن پورہ ملیان میں شاندار پروگرام کا انعقاد

ناندیڑ:26؍دسمبر(پریس ریلیز) جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کے زیر اہتمام کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروجیکٹ ملیان بستی میں جاری ہے جس کے تحت سر سید اردو پرائمری سکول میں پرائمری سکول کے طلبہ و طالبات کے لیے ایک سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر انعامی مقابلہ رکھا گیا تھا جس میں پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کیسے تھے اس کتاب کو پڑھ کر بچوں کو جوابات لکھنے تھے الحمدللہ اس امتحان میں ایک 134 طلبہ و طالبہ شریک رہے. جس میں طلبہ و طالبات کو علیحدہ علیحدہ انعامات دیے گئے اس ضمن میں مسجد حسنین کے سامنے اج ایک شاندار تعلیمی و تہنیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
اس پروگرام میں 300 سے زائد طلبہ و طالبات اور سرپرست و والدین نے شرکت کی. پروگرام کی نظامت سید یونس سر نے انجام دی، جبکہ مختلف معزز مہمانان نے شرکت کر کے پروگرام کی رونق میں اضافہ کیا۔پروگرام کا آغاز جناب عظیم خورشید صاحب کی خوبصورت تلاوت قرآن اور ترجمانی سے ہوا۔ اس کے بعد ایس ایم صمیم صاحب نے افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کا تعارف پیش کیا۔
معزز مہمانان کی تقاریر:
مہمان خصوصی جناب جاوید لطف اللہ صاحب (سکریٹری سر سید اردو پرائمری اسکول اور صدر زیڈ سی آئی ناندیڑ) نے اپنی تقریر میں تعلیمی ترقی اور طلبہ کی کامیابیوں پر زور دیا۔
جی آئی او کے تعارف پر ڈاکٹر ندیم سحر صدیقی (صدر جی آئی او ناندیڑ) نے روشنی ڈالی، جبکہ فرح باجی صاحبہ (رکن جماعت ناندیڑ) نے اپنے بصیرت افروز خطاب سے حاضرین کو متاثر کیا۔
اساتذہ اور اسکول کی تہنیت:
اسکول کے اساتذہ جناب مظفر سوداگر سر اور جناب انیس سر کو اسٹیج پر مدعو کر کے ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ اسکول کے لیے ایک خصوصی سرٹیفیکیٹ جناب عظیم خورشید صاحب کے ہاتھوں پیش کیا گیا۔
طلبہ کی حوصلہ افزائی:
پروگرام میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے علیحدہ انعامی رقم تقسیم کا اہتمام کیا گیا۔
لڑکوں کے انعامات جناب جاوید لطف اللہ، سید اعجاز حسین، ڈاکٹر زکی اور مظفر سوداگر سر کے ہاتھوں تقسیم کیے گئے۔
لڑکیوں کے انعامات فرح باجی صاحبہ، جبین انصاری باجی صاحبہ، ڈاکٹر ندیم سحر صدیقی، اور عظیم خورشید صاحب نے دیے۔
اظہار تشکر اور دعا:
سید اعجاز حسین صاحب نے اظہار تشکر کرتے ہوئے آنے والے پروگراموں اور سروے کے لیے تعاون کی درخواست درخواست کی اور بتایا کہ چھ جنوری کو کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے رابطہ افس کا افتتاح عمل میں ائے گا اور اس پروجیکٹ کے تحت تعلیم صحت اور روزگار سے متعلق پروگرام شروع کیے جائیں گے، آخر میں عظیم خورشید صاحب نے اختتامی کلمات کہے اور دعا کی، جس کے ساتھ ہی پروگرام ختم ہوا۔
پروگرام کے اختتام پر حاضرین میں بسکٹ تقسیم کیے گئے، جبکہ سرٹیفکیٹس اور کتابیں طلبہ میں علیحدہ کاؤنٹرز پر تقسیم کی گئیں۔ مہمانان اور شرکاء کی خاطر تواضع چائے سے کی گئی۔
یہ پروگرام تعلیمی، سماجی اور تہنیتی اعتبار سے بے حد کامیاب رہا اور طلبہ کے لیے ایک یادگار دن بن گیا۔
اس طرح کی معلومات شعبہ میڈیا جماعت اسلامی ہند ناندیڑنے پریس ریلیز کے ذریعے دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے