कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلع پریشد پرائمری اسکول دیلوب بزرگ میں تعلیمی بیداری مہم کا آغاز

ناندیڑ:11؍اکتوبر ( راست) ضلع پریشد پرائمری اسکول دیلوب بزرگ میں آج مورخہ 11 اکتوبر کو ایک تعلیمی بیداری مہم کا آغاز کیا گیا جس کا مقصد گاؤں میں تعلیمی ماحول پیدا کرنا، طلباء کی حاضری کو بڑھانا، والدین میں تعلیمی بیداری پیدا کرنا، ایک اچھی نسل تیار کرنا تھا۔ اس موقع پر بطور صدر گاؤں کے پہلے شہری سرپنچ عالیجناب عازر اللہ خان پٹھان مہمان خصوصی کے طور پر مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ریاستی صدر عالیجناب ایم اے غفار صاحب پنچایت سمیتی اردھاپور کی جانب سے عالیجناب عبدالرزاق صاحب موجود تھے۔ اس مبارک موقع پر گاؤں کی ممتاز و معروف شخصیات عالیجناب سردارخان پٹھان صاحب ، عالیجناب قدیر الدین قاضی صاحب ، عالیجناب ڈاکٹر نورخان پٹھان صاحب ، عالیجناب نجم الدین قاضی صاحب ، عالیجناب عبدالواسع پٹھان صاحب موجود تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا بعد از تلاوت حمد باری و نعتیہ کلام پیش کیا گیا ،اس کے بعد معززین کے استقبال کیا گیا۔ اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے اسکول کے استاذ محترم عالیجناب محمد اعجاز محمد نواز صاحب ، عالیجناب جناب شیخ رؤف شیخ یوسف صاحب ، عالیجناب عابد خان حمید خان صاحب ، محترمہ صدیقی کوثر جہاں ، محترمہ صہبا جمال ، محترمہ عظمیٰ شاہین ، محترمہ شبانہ بیگم ، قاضی عبدالرزاق الدین نے خصوصی کوشش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے