किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر درخشاں عندلیب خان ( ناگپور) کو ’’ محمد ظفر حیات ریاستی مثالی معلم ایوارڈ‘‘

ناگپور:23؍ستمبر ( نامہ نگار) اُفق ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، کامٹی، ضلع ناگپور کی جانب سے 22؍ستمبر بروز اتوار بوقت صبح 11 بجے آڈیٹوریم ‘ مولانا ابوالکلام آزاد ہائی اسکول و جونیئر کالج، گاندھی باغ ، ناگپور میں ’’ محمد ظفر حیات ریاستی مثالی معلم ایوارڈ‘‘ تقریب کا شاندار انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں نمایاں تعلیمی و تدریسی خدمات کے اعتراف میں ریاست کے منتخب اساتذہ کرام و معلمات کے علاوہ تعلیمی سرگرمیوں میں فعال و نمایاں کردار ادا کرنے والی معلمہ محترمہ ڈاکٹر درخشاں عندلیب خان (ملک اُردو ہائی اسکول، ناگپور) کو بھی ’’ محمد ظفر حیات ریاستی مثالی معلم ایوارڈ2024-‘‘ سے نوازہ گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی عالی جناب ندیم صدیقی ( سینئر صحافی، شاعر و ادیب‘ ممبئی) کے علاوہ عالی جناب جوائنٹ کمشنر انکم ٹیکس ( ریٹائرڈ) چیف ایگزیکٹیو آفیسر انجمن حامئی اسلام، صدر ناگپور، عالی جناب احمد سعید ( ڈسٹرکٹ اینڈ ایڈیشنل سیشن جج ( ریٹائرڈ) ایڈوائزر جنرل ایڈمنسٹریشن انجمن حامئی اسلام، صدر ناگپور، ڈاکٹر محمد اظہر حیات ( سابق چیئرمین بورڈ آف اسٹیڈیز اُردو، راشٹر سنت تکڑوجی مہاراج ناگپوریونیورسٹی)، کلیم اختر انصاری ( صدر اُفق ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، کامٹی، ناگپور)، پروفیسر محمد اسرار ( نائب صدر)، محمد عامر آفاق ( سیکریٹری)، عہدیداران و اراکین و دیگر معززین کثیر تعداد میں موجود تھے۔ ڈاکٹر درخشاں عندلیب خان ( ناگپور) نے ’’ محمد ظفر حیات ریاستی مثالی معلم ایوارڈ‘‘ سے نوازے جانے پر حمد باریٔ تعالیٰ کے بعد منتظمین و متعلقین کا شکریہ ادا کیا ، نیز دوست و احباب، عزیز و اقارب اور تعلیمی حلقوں کے ذمہ داران کی جانب سے اُنہیں مبارکباد دئے جانے پر مسرت کا اظہار کیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے