किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیرت طیبہ پر عمل کے ذریعے عالمی امن کی کوشش کریں : عطاء الرحمن ندوی

فتح پور بارہ بنکی: 18 ستمبر: رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ؐقیامت تک آنے والیانسانوںکیلئے’’اسوۂ حسنہ‘‘ ہیں۔ حضرت محمد ؐ ہی اللہ تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ساری انسانیت نبوی طریقہ اپنانے ہی سے کامیاب ہوسکتی ہے ۔مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا سراج احمد ندوی ناظم مدرسہ حفصہ للبنات نے کیا وہ قصبہ بلہرہ میں منعقد جلسہ پیغام سیرت النبیؐ و مدح صحابہ سے بطور صدر خطاب کر رہے تھے۔انھوں نے غیر شرعی کاموں سے اجتناب کی تلقین کرتے ہوئے مکمل اسلامی تعلیمات کو اختیار کرنے پر زور دیا۔مفتی محمد اکبر مہتمم دار العلوم شیخ زکریا لکھنؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبوی طریقۂ کار پر عمل ہی سے معاشرہ کی ساری خرابیاں دُور ہوسکتی ہیں ضرورت ہے کہ سیرت کا مطالعہ ہو اور اسکی روشنی میں زندگی کے ہر شعبہ میں رہمنائی حاصل کی جائے اور اس میں بنیادی چیز فرائض کا اہتمام ہے۔ مولانا رحمت علی ندوی امام مسجد عمر بلہرہ نے کہا کہ ہم ہماری ذلت و رسوائی کا سبب حضور کی سیرت سے دوری ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ایک امت بن جائیں اور ہر قدم پر سیرت رسول سے رہنمائی حاصل کریں۔ عطاء الرحمن ندوی مہتمم دار العلوم فتح پور نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی سطح پر سیرت النبیؐکا پیغام عام کرکے امن قائم ہوسکتا ہے آج ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلمان اپنے آپ پر شریعت اسلامی کو نافذ کریں مثلاً اسلامی لباس،اسلامی حلیہ،اسلامی شعار،اسلامی رہن سہن،اسلامی وضع قطع،اسلامی ماحول،اسلامی اخلاق و کردار اپنائیں اور اسکی دعوت دیں اس سے دنیا میں اسلامی ماحول قائم ہوگا ۔جلسہ کا آغاز حافظ محمد اسرائیل کی تلاوت اور قاری محمد سفیان استاد دار العلوم فتح پور کی نعت سے ہوا جبکہ نظامت کے فرائض ماسٹر فیض عالم دیوی نے انجام دئیے۔اس موقع پر مولانا رحمت علی ندوی،مولانا صدیق الرحمن ندوی، مولانا عبد القیوم، مولانا سہیل الرحمن ندوی، مولانا محمد امتیاز ندوی، منشی نثار احمد متولی مرکز مسجد، حاجی محمد اسلم کانپور،حافظ عبد الحلیم، حافظ محمد احسان، حافظ محمد یوسف، اسلام الدین، عبید الرحمن،محمد وکیل وغیرہ موجود تھے آخر میں کنوینر جلسہ الحاج منشی نثار احمد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے