किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الفلاح ہائی اسکول ملاڈ مشرق میں یومِ اساتذہ کا کامیاب انعقاد

پرنسپل محمد طاھر شاہ سر مثالی صدر مدرس ایوارڈ سے سر فراز

ملاڈ ممبئی:۵ستمبر: ملاڈ ممبٸ،الفلاح ہاٸی اسکول ملاڈ مشرق میں حسب روایت یومِ اساتذہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔جس میں طلبإ و طالبات نے بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ حصّہ لیا۔اس موقعہ پر اساتذہ کی عظمت اورادب و احترام سے متعلق تقاریر ٗ نظمیں اور ڈرامے پیش کیے گٸے۔الفلاح ہاٸی اسکول کے پرنسپل جناب طاھر شاہ صاحب نے تمام مہمانان کا تعارف پیش کیا اور انھیں گل ہاے عقیدت پیش کیا۔ اس موقعہ پر الفلاح ہاٸی ایجوکیشنل اینڈ ویلفٸیر سوساٸٹی کے جنرل سیکریٹری جناب اخلاق احمد ڈنگنکرصاحب،ٹرسٹی محمد رفیق شیخ سر(ریاستی مثالی معلم ایوارڈ یافتہ)نے شرکت کی اور طلبہ کی حوصلہ افزائی فرمائی۔آپ نے رہنماٸی کرتے ہوۓ فرمایا کہ استاد کا کردارطلبہ کی شخصت کی تعمیر کرتا ہے۔فرض شناس اساتذہ سے ہی ملک و ملّت کا روشن مستقبل وابستہ ہے۔اس کے علاوہ انجمن شان ملّت اسکول کے پرنسپل جناب سیّد عابد علی نے بھی شرکت کی۔ الفلاح ایلومنائی ایسوسی ایشن کی جانب سے شبانہ روزصاحبہ اور ڈاکٹر احمد صاحب اور ان کے ساتھیوں نے نماٸندگی کی۔اس موقعہ پر الفلاح ہاٸی اسکول کی طالبہ شیخ زرّین جنھوں نے اس سال NEET کے امتحان میں 652 مارکس حاصل کیے اور ان کا داخلہ علی باغ گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ہوا ہے اسی اعزاز میں زرّین شیخ   کو خصوصی طور پر مدعوکیا گیا زرّین شیخ نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ناکامیابی سے ڈرے نہیں بلکہ ہمت اور حوصلہ کےساتھ اپنے مقصد اور منزل کو حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کریں۔ الفلاح ہاٸی اسکول کے تمام اساتذہ کی خدمت میں تہنیت پیش کی گٸ۔اور حوصلہ افزاٸی کی گٸ۔الفلاح ہاٸی اسکول کے پرنسپل جناب محمد طاھر شاہ سر کو ممبٸ مشرق کے MP جناب روندر واٸکر صاحب کی جانب سے  مثالی صدر مدرس کے ایوارڈ کے حاصل ہونے پر تمام اساتذہ اکرام اور مہمانان کی جانب سے مبارکباد و تہنیت پیش کی گٸ۔ اختتامی کلمات ادا کرتے ہوۓ اسکول ھذا کے پرنسپل جناب محمد طاھر شاہ صاحب نے کہا کہ تعلیم اور تربیت دونوں ساتھ چلنے چاہیے۔ استاد کا ادب زندگی بھر کرنا چاہیے۔ اساتذہ اور والدین کے ادب و احترام  اور اطاعت سے ہی کامیابی حاصل ہوتی ہے۔معلم ایک مقدس فریضہ ہے۔یہ نبیوں کا کام ہے۔اس کا احساس طلبہ اور اساتذہ دونوں کو بھی ہونا چاہیے۔آپ نے تمام مہمانان طلبہ اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے