कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی میں سید سمیع عرف ماجو لا لہ کے جشن سالگرہ پر کامیاب مشاعرہ

پربھنی :27؍اگست ( نامہ نگار محمد سرور شریف ) بتاریخ 26 اگست 2024 ء بروز پیر شب 09 بجے بمقا م پا ڈیلا فنکشن ہال پر بھنی میں سید سمیع عرف ماجولا لہ سابق ڈپٹی میئر کے جشن سالگرہ کے موقع پر ایک عظیم الشان مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ، جس کی مسند صدارت پر ڈاکٹر یوسف صابر ، مدیر سہ ما ہی عکس ادب ا و ر نگ آباد جلو ه ا فر و ز تھے ۔ مشاعرہ میں با ذو ق سامعین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ نظامت کے فرا ئض ار شا د ضیاء نے بحسن و خوبی انجام دیے ، جن شعر اء نے سامعین کو اپنے کلام سے محظوظ فر ما یا ان میں ڈاکٹر یوسف صابر ، شفیع احمد شفيع ، جمیل ساحر مالیگاؤں ، عطا حید آبادی ، سندر مالیگانوی، عبد الواحد جاذب ، صابر بسمتو ی ، حبیب باشمی ، طہ صدیقی ، سیفی اعظمی سيف ، انصاری جا وید ، را بی جنتوری ، محمد کیفی ، معا و یہ عبد الکلام ، امام الدین ، کے نام شامل ہیں ۔ مشاعرہ کو کا میابی سے ہمکنار کرنے میں کنو نیئر مشاعرہ محمد افتخار عرف ا فو ، جوائنٹ کنونیئر مشاعرہ عبدا لو احد جاذب ، صا حب نگران عبد العليم صو فی ، ا طہر چا ؤ ش ، شیخ سلیم ، انور پھو لا ری ، محمد اسرار و دیگر احباب نے کافی محنت کی ۔ رات دیر گئے جوائنٹ کنونیئر عبدالواحد جاذب کے اظہارِ تشکر پر عظیم الشان مشاعرہ کا اختتام عمل میں آیا ۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے