कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔ قسط:10)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

اقوالِ زرّین نگار: عبدالحمید خان غضنفرؔ ( ناندیڑ)

٭ اپنی شخصیت کی زمین کو ایسی زرخیز بناؤ کہ آپ کے علم و عمل‘ غوروفکر‘ تحقیق و تخلیق سے صرف انسانیت کو ہی نہیں بلکہ ہر ذی روح کو فیض حاصل ہوسکے۔

٭ کچھ لوگ اپنا حق حاصل کرنے کے لیے اپنوں سے ناراضی مول لیتے ہیں تو کچھ لوگ اپنے فرائض و انصاف کو ایمانداری سے ادا کرکے اپنوں سے ناراضی مول لیتے ہیں۔

٭ مصیبتیں، پریشانیاں، تکالیف، رُکاوٹیں ان سب کو اگر مثبت نقطۂ نظر سے سوچا جائے اور ان کا مقابلہ کیا جائے تو یہ ہمارے دماغ کو روشن کرنے والی اور تحریک دینے والی مقوی غذائیں ہیں۔

٭ ہم ہمیشہ آنے والے کل میں جیتے ہیں! ہم آج میں کیوں نہیں جیتے؟ کیوں کہ ہمارے پاس محنت و جدوجہد کرنے کا، زندگی سے لڑنے کا اور اُس پر فتح پانے کا کوئی جذبہ و منصوبہ نہیں ہے!

٭ ہم میں اگر اپنی طے شدہ منزل کو پانے کے لیے شوق ودلچسپی، محنت و لگن، جستجو و حوصلہ نہ ہو تو ہم چاہے جسمانی طور پر کتنے ہی صحت مند و طاقتور کیوں نہ ہو لیکن ہم اپنی منزل کو نہیں پاسکتے۔

٭ کسی میں کوئی اچھائی دیکھو تو اُسے سیکھنے کی کوشش بھی کرو اور اُس کی تعریف بھی کرو۔ اگر کسی میں کوئی برائی دیکھو تو اُس برائی کو بُرا ہی سمجھو اور ہوسکے تو اُسے روکنے کی کوشش بھی کرو۔

٭ بعض لوگ اتنے خودغرض ہوتے ہیں کہ انھیں صرف میں اور میرا مفاد ہی نظر آتا ہے اور بعض لوگ اتنے بے لوث ہوتے ہیں کہ انھیں میں کبھی نظر نہیں آتا بلکہ قوم و ملک نظر آتا ہے۔

٭ اچھی صفات صرف انسانوں میں ہی نہیں بلکہ جانوروں، چرند و پرند میں بھی پائی جاتی ہیں۔ انسانوں کو چاہیے کہ وہ اچھی صفات انسانوں کے علاوہ جانوروں، چرند و پرند سے بھی سیکھیں۔

٭ پودے کو پیڑ بننے کے لیے کئی برس لگتے ہیں۔ ایک آدمی کو انسان بننے کے لیے کتنا وقت لگے گا؟ آدمی کیا ہے؟ ایک عام آدمی، انسان کیا ہے؟ جس میں انسانیت پائی جاتی ہو۔

٭ جوار اور گیہوں کو روٹی بننے کے لیے کن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے؟ پہلے چُنّا، پیسنا، پھر سینکنا۔ انسان کو بھی کامیابی و ترقی حاصل کرنے کے لیے تقریباً ایسے ہی مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔

٭ اچھائی و برائی دونوں بھی انسان کا پیچھا کرتی رہتی ہیں، اچھائی و برائی خود کا انتخاب نہیں کرسکتیں، وہ دونوں تو اپنا انتخاب انسان پر چھوڑ دیتی ہیں، انسان نے جس کاانتخاب کیا اُس کے وہ تابع ہوجاتی ہیں۔

٭ کچھ لوگ جب انصاف کرتے ہیں تو اچھے لوگوں کے لیے مثبت اور برے لوگوں کے لیے منفی انصاف کا پیمانہ طے کرتے ہیں۔ برائی و اچھائی دو الگ الگ چیزیں ہیں جبکہ انصاف الگ چیز ہے۔ انصاف کرتے وقت اس بات کا خیال رکھنا لازمی ہے کہ اس سے کسی کی بھی حق تلفی نہ ہو، چاہے لوگ اچھے ہوں یا برے۔

٭ انسان کو کامیابی ملنے کے بعد سچی خوشی کب ملتی ہے؟ جب اُس کی کامیابی میں اُس کی محنت کا زیادہ دخل ہو، ساتھ میں ایمانداری و سچائی بھی شامل ہو ۔

٭ عقل بڑی کہ بھینس بڑی، سوچنے سمجھنے میں عقل بڑی، دیکھنے میں بھینس بڑی، عقل سے بھینس کو زیر کیا جاسکتا ہے لیکن بھینس عقل کو زیر نہیں کرسکتی، عقل باطنی ( چھپی ہوئی) قوت کا نام ہے جبکہ بھینس ظاہری طاقت کا نام ہے۔

٭ ہمیں اپنا حق حاصل کرنے کے لیے عدالتیں بہت قریب نظر آتی ہیں لیکن فرائض کی ادائیگی کے لیے ہمیں اپنے بہت دوٗر نظر آتے ہیں!

٭ تخلیق و تحقیق کے سمندر کی گہرائی میں ذرا اُتر کر تو دیکھئے، بعض اوقات ہم ڈھونڈتے معمولی چیز ہے لیکن ہمیں ملتی قیمتی چیزیں ہیں!

٭ دوسروں سے نہیں ‘ خود سے لڑو خود سے جیتو۔

٭ حالات کا رونا رونے والے صرف اپنا وقت برباد کررہے ہیں۔

٭ بہت کچھ ختم ہونے کے باوجود بھی سب کچھ ختم نہیں ہوتا!

٭ اپنی قوم کو درد مت دیجیے بلکہ اپنی قوم کے ہمدرد بنئے۔

٭ اپنے وجود کا قوم ‘ ملک و انسانیت کو کچھ تو فائدہ ہونا چاہئے؟

٭ کون کیا کررہا ہے یہ مت دیکھو، ہم کیا کررہے ہیں یہ دیکھو!

٭ عقلمند کہلانا چاہتے ہو تو دوسروں کو بیوقوف سمجھنا چھوڑ دو۔

٭ حسد کرنے والے لوگ حسد بُرے لوگوں سے نہیں بلکہ اچھے لوگوں سے کرتے ہیں۔

٭ ناکام ہونے کے بعد اپنے اندر مایوسی کی نہیں بلکہ کامیاب ہونے کی ضد پالیے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے