कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

راحت کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی درگاہ روڈ پربھنی برانچ پر طلبہ و طالبات کی تعلیمی وزٹ

پربھنی:17اگست ( نامہ نگار محمد سرور شریف پربھنی ) معصوم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انصرام معصوم اردو ہائی اسکول درگاہ روڈ پربھنی کے تیار کردا سالانہ سرگرمی کا منصوبہ کے تحت صدر مدرس محترم شیخ نظیر سر کی سرپرستی میں آج ہفتہ والی بازار اور راحت کریڈٹ کوپریٹیو سوسائٹی درگاہ روڈ پربھنی برانچ پر تعلیمی وزٹ (ملاقات) کی گئی، جس کا مقصد طلبہ و طالبات کو نہ صرف تعلیم سے آراستہ کرنا بلکہ ان کی اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ حقیقی دنیا سے بھی روشناس کروانا تھا۔ہفتہ واری بازار جا کر شیخ نبیل سر نے وہاں مزدوروں سے ملاقات کی اور آنے کا مقصد بتلایا طلباء نے مزدوروں سے کئی قسم کے سوالات کیے اور محسوس کیا کہ تعلیم حاصل نہ کی جائے تو مستقبل کتنا دشوار گزار ہو سکتا ہے۔ اس کے برعکس راحت کریڈٹ کواپریٹو سوسائٹی میں ملاقات کے دوران تمام اسٹاف سے گفتگو کی ، ہمہ قسم کے سوالات طلبہ و طالبات نے کیے اور بہت بہتر انداز میں برانچ مینیجر صابر خان اور رزی الدین جعفری صاحب نے سوسائٹی کے تعلق سے معلومات فراہم کی کہ کس طرح جماعت اسلامی سودی نظام کو ختم کرنے کی حتی الامکان کوشش کر رہی ہے اور اب تک تقریبا 3 ہزار خواتین کو سودی جال سے بچا کر راحت کے ذریعے انہیں راحت دلائی گئی ہے اور ہمارا ٹارگٹ تقریبا 10 ہزار خواتین کو اس سودی جال سے نجات دلانا ہے ۔ طلبہ و طالبات کے سامنے ایک تو مزدور کا وہ طبقہ جو کھورا،کودال، پھوڑا ہاتھ میں لیے روزی روٹی تلاش کر رہے ہیں اور دوسرا منظر راحت کواپریٹو سوسائٹی میں ایمپلائی کس شان سے فین،A/C اور تمام چیزوں سے آراستہ آفس میں بیٹھ کر خدمت انجام دے رہے ہیں یہ دونوں ہی منظر کو طلبہ و طالبات نے ( ایکسپیرینس) ذاتی طور پر تجزیہ کیا اور وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ تعلیم کے بغیر ہماری ترقی ہو ہی نہیں سکتی اس بات کو وہ اچھی طرح سمجھ گئے۔ان دو مقامات پر وزٹ کے دوران طلبہ و طالبات میں نظم و ضبط قائم رکھنے کی ذمہ داری محترم عبدالباسط سر نے بخوبی نبھائی اور صدیقی نثار احمد نے راحت کریڈٹ کوآپریٹو سوسائٹی کے تمام اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے