कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اردھاپور سینٹر میں تعلیمی کانفرنس کا کامیاب انعقاد

ضلع پریشد اردو اسکول دیلوب بزرگ کے فعال استاد عالیجناب محمد اعجاز محمد نواز کے ساتھ دیگر فعال اساتذہ اکرام کا اعزاز
اگر اساتذہ اس طرح منصوبہ بند اور مستقل مزاجی سے کام کریں تو اردھاپور سینٹر کے طلباء کی تعلیمی سطح میں مزید اضافہ ہوگا

اردھاپور:16؍اگست ( راست) آج مورخہ 16؍اگست 2024ء کو اردھا پور ہائی اسکول میں اردھاپور سینٹر کی تعلیمی کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اردھاپور کے کیندر پرمکھ جناب وکاس چوہان، بطور صدر اردھاپور تعلیمی کانفرنس میں موجود تھے۔ شری مانیک راؤ مسکے سر ساتھ شری واکوڈے سر اور شری جوشی سر نے مذکورہ ایجوکیشن کونسل میں رہنمائی کی۔ صدر اور دیگر معززین کا گلدستے سے استقبال کیا گیا ۔چوہان سر نے اس تعلیمی کانفرنس کی غرض و غایت بیان کی ۔ اس کانفرنس میں تعلیمی فعال سرگرم اساتذہ کا اعزاز کیا گیاجس میں ضلع پرشد اردو اسکول دیلوب بزرگ کے سرگرم فعال استاد عالیجناب محمد اعجاز محمد نواز صاحب کے ساتھ جے شری غوربند میڈم – کھڑکی،اوشا نلگیرے میڈم – پارڈی، سپریا سوریہونشی میڈم – مینڈھلا خورد، فرزانہ میڈم-نئی آبادی، اردھاپور، سریکھا میڈم – رام نگر، ضلع پریشد پرائمری سکول پانگری پرنسپل اور تمام اسٹاف، درویشور میڈم – سانگوی، گووند اپاسے سر-واحد پور واڑی، مرکزی صدر مدرس اشوک گائیکواڑ صاحب کو بھی مبارکباد دی گئی۔ اساتذہ کی اسکول میں بہترین کام کے معیار کو بڑھانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا گیا۔ گائیکواڑ میڈم بھارتی دیوی آشرم شالہ اردھاپور اور کوڑی میڈم دیلوب بزرگ نے FLN کے تناظر میں اپنے تجربات کا اشتراک کیا۔ مکند جوشی سر نے ویدھا/مطالعہ کے عمل کے انتظام پر بحث کی۔مسکے سرا نے نیشنل اچیومنٹ سروے (NAS)، سائنس فیئر، انسپائر ایوارڈ کی رہنمائی کی۔ستیش واکوڈے نے FLN کے متوقع عناصر، طلباء کے ادب کی تیاری، پر تبادلہ خیال کیا ۔ آخر میں قومی ترانہ کے ساتھ تعلیمی کانفرنس کا اختتام عمل پذیر ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے