कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الطاف حسین کو ایم پی جے کا ریاستی نائب صدر منتخب ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار

ممبئی: 12؍اگست ( راست) موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس (ایم پی جے) مہاراشٹر ایک نظریاتی عوامی تحریک ہے جو ریاست بھر میں بھوک، بیماری، بیروزگاری، خواتین کی فلاح و استحکام، کسانوں اور مزدوروں کے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ اس تحریک کا مقصد انصاف پر مبنی پُرامن سماج کا قیام ہے۔بروز ہفتہ، اتوار کو ممبئی میں ایم پی جے مہاراشٹر کی ریاستی ایگزیکٹیو کونسل (SEC) کی دو روزہ میٹنگ میں جناب الطاف حسین کو ریاستی سطح پر نائب صدر منتخب کیا گیا۔ منتخب ہونے پر الطاف حسین نے تمام ممبران سے دعاؤں کا مطالبہ کیا اور اپنی نئی ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں نبھانے کا عزم ظاہر کیا۔الطاف حسین کے ریاستی نائب صدر منتخب ہونے پر ناندیڑ شہر میں خوشی کا سماں ہے۔ ان کے حلقہ احباب اور ساتھیوں نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ ایم پی جے ناندیڑ کے ضلع صدر ایس ایم صمیم، ضلعی نائب صدر محمد رفیق، اظہر خان، شہر صدر محمد وسیم، نغمہ صدیقی، رفا مسکان، الطاف ثانی صاحب، اویناش واگھ مارے، لکشمن شندے سر، دھوہتلے سر، کامٹیکر سر اور دیگر رہنماؤں نے الطاف حسین کو تہنیت پیش کی اور ان کے نائب صدر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔بحیثیتِ نائب صدر الطاف حسین سے توقعات کی جارہی ہے کہ وہ ریاستی سطح پر مزید امن و انصاف، اور سماجی بہتری کی کوششوں میں نمایاں کردار ادا کریں گے اور عوامی تحریک ایم پی جے کو نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے