कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: اکاؤنٹ سے نکالے گئے 55 لاکھ روپئے واپس دلوائے

سائبر پولیس ناندیڑ کی شاندار کارروائی

ناندیڑ:10؍ اگست ( نمائندہ اعتبار) 18؍جنوری 2024ء کو فریادی کی شکایت کے مطابق Wells Capital نامی واٹس ایپ گروپ پر Foreign Institutional Investor (FII) Wells Capital account کے ذریعے IPO پر سرمایہ کاری کرنے پر پانچ گنا زیادہ منافع دینے کا لالچ دیا گیا۔ مذکورہ ایپ SEBI رجسٹراور صحیح باور کرواکر فریادی سےForeign Institutional Investor (FII) Wells Capital account کے ذریعے IPO خریدنے کے لیے اس کے بینک اکاؤنٹ سے 71؍ لاکھ روپئے منتقل کئے گئے۔ تاہم اس کے بعد فریادی کو احساس ہوا کہ اس کے ساتھ دھوکہ دہی ہوئی ہے۔ تب وہ شکایت درج کروانے کے لیے سائبر پولیس اسٹیشن ناندیڑ پہنچا۔ سائبر پولیس اسٹیشن کے افسران نے شکایت کا فوری طور پر سنجیدگی سے نوٹس لیا۔ سائبر کرائم ہیلپ لائن نمبر پر ٹول فری نمبر 1930 درج کیا گیا تھا اور مذکورہ شکایت کو N.C.C.R.P پورٹل کے ذریعے قبول کیا گیا تھا اور مزید کارروائی کے لیے متعلقہ بینک کے نوڈل افسر کو بھیج دیا گیا تھا۔نیز سائبر پولیس اسٹیشن میں جرم نمبر 01/2024درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی گئی۔ اس دوران شکایت کنندہ کے 71 لاکھ روپئے کے منجملہ 63 لاکھ روپئے برآمد کرنے میں پولیس کو کامیابی ملی۔اتنی بڑی رقم آن لائن دھوکہ دہی سے نکال لئے جانے کا ناندیڑ ضلع میں یہ پہلا واقعہ ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر ابیناش کمار نے سائبر اور تفتیشی افسران کو مسلسل تعاون کے ساتھ رہنمائی کی اور اسی وجہ سے شکایت کنندہ کو عدالت کے حکم کے مطابق 55 لاکھ روپئے واپس مل گئے اور باقی 8 لاکھ روپئے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔مذکورہ کارروائی ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کی رہنمائی میں پولیس انسپکٹر دھیرج چوہان و تحقیقاتی آفیسر پولیس انسپکٹر آر بی شینڈگے، پولیس اسٹیشن سائبر کے پولیس سب انسپکٹر ماروتی چوہان، پولیس نائیک ولاس راٹھوڑ و پولیس کانسٹبل کاشی ناتھ کارکھیڑے نے انجام دی۔ عدالت کے حکم کے مطابق شکایت کنندہ کو پیسے واپس ملے، اتنی بڑی رقم آن لائن دھوکہ دہی سے نکال لئے جانے کا ناندیڑ ضلع میں یہ پہلا واقعہ ہے۔مذکورہ کارروائی پر شکایت کنندہ نے ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار و تمام پولیس افسران و ملازمین کا شکریہ ادا کیا اور درخواست کی کہ اس معاملہ میں اُس کا نام پوشیدہ رکھا جائے۔ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ نے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے ساتھ آن لائن دھوکہ ہوتی ہے تو فوری طور پر سائبر کرائم کے ٹول فری نمبر 1930 پر شکایت درج کروائیں۔ یا پھر cybercrime.gov.in ویب سائٹ پر جاکر بھی شکایت درج کروائی جاسکتی ہے۔ اس کے بعد سائبر پولیس اسٹیشن ناندیڑ یا اپنے قریبی پولیس اسٹیشن میں جاکر شکایت درج کروائیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے