कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بلولی پولیس نےسرقہ کی واردات کے ملزم کو گرفتار کیا

مسروقہ رقم 60 ہزار روپئے برآمد

بلولی:4؍اگست ( نمائندہ اعتبار) تقریباً 9 دن قبل پیش آئی سرقہ کی واردات کا انکشاف کرتے ہوئے بلولی پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر اُس کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فریادی علی عبدالرشید چاؤش ( 28 سال، ساکن چھوٹی گلی، تعلقہ بلولی ضلع ناندیڑ) نے 27؍جولائی 2024ء کو ایک شکایت درج کروائی تھی کہ اُس کی والدہ نے مہیلا بچت گٹ کے ساٹھ ہزار روپئے گھر میں رکھنے کے لئے دیئے تھے۔ فریادی نے رقم اسکوٹی کی ڈکی میں رکھ کر اپنی دُکان بند کرکے واپس آیا اور گھر جانے کے لیے روانہ ہوا۔ تاہم اس دوران اس کی اسکوٹی کی ڈکی میں رکھی ہوئی رقم نامعلوم سارق نے چوری کرلی۔ اس معاملہ میں بلولی پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 303(2) کے ایف آئی آر نمبر 174/2024 درج کرلیا تھا۔ اس معاملہ کی تحقیقات پولیس ہیڈکانسٹبل ماروتی مددیوار کو سونپی گئی اور اس کے بعد پولیس افسران و ملازمین ملزم کی تلاش میں مصروف ہوگئے۔ دریں اثناء اس معاملہ میں ایک مشتبہ ملزم شیخ عمران شیخ سلیم ( 21سال، ساکن عیدگاہ گلی، بلولی) کو حراست میں لے کر اُس سے تفتیش کی گئی تو ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے مسروقہ رقم 60 ہزار روپئے پولیس کے حوالے کیے۔ مذکورہ کارروائی ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے و دیگر اعلیٰ پولیس افسران کی رہنمائی میں پولیس انسپکٹر اتول بھوسلے، سب انسپکٹر شندے، دلیپ منڈے، پولیس ہیڈکانسٹبل ایم ایس مدیموار، پولیس کانسٹبل وینکٹ گھونگڑے نے انجام دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے