कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ:بی جے پی لیڈر انوراگ ٹھاکور کے خلاف کانگریس کا احتجاج

ناندیڑ: یکم ؍ اگست ( نامہ نگار )پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن میں بی جے پی کے وزیر و رکن پارلیمنٹ انور اگ ٹھاکور نے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کے متعلق ناشائستہ الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے متنازعہ بیان دیا ہے۔ انور اگ ٹھاکور کے بیان کی ملک بھر میں مذمت کی جارہی ہے۔ مہاراشٹرا پردیش کانگریس کے صدر نانا پٹولے کی ہدایت پر آج ناندیڑ شہر و ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے نیا مونڈھا میں پارٹی دفتر کے روبرو انوراگ ٹھاکور کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ راہول گاندھی نے پارلیمنٹ میں ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے جواب میں انور اگ ٹھاکور نے جو بیان دیا وہ نا قابل برداشت ہے۔ اس طرح کا مظاہرہ کانگریس کے قائدین نے کرتے ہوئے انوراگ ٹھاکور کے خلاف نعرے بازی کی اور بی جے پی حکومت کی بھی مذمت کی ۔ اس احتجاج میں رکن اسمبلی موہن ہمبرڈے، ضلع صدر بی آر کدم، شہر صدر عبدالستار، سابق ڈپٹی میئر مسعود احمد خان، کارگذار صدر وٹھل پائوڑے، بالاجی چوہان، مہیش دیشمکھ، اقلیتی شعبہ کے شہر صدر عبدالعزیزقریشی، آنند چوہان، عبدالغفار، ستیہ پال ساونت، باپو پاٹل، شنکر شندے، پرفل ساونت، سریش ہٹکر ، سید ریحان و دیگر بڑی تعداد میں موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے