कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کانگریس مسلمانوں کو مسلسل دھوکہ دے رہی ہے ، اس بار ہم اپنا ممبر ایوان اسمبلی کے لئے خود طئے کریں گے: فاروق احمد

فاروق احمد کی قیادت میں سماجی خدمت گزار امجد خان کی اپنے ساتھیوں کے ساتھ ونچیت بہوجن آگھاڑی میں شمولیت

 

ناندیڑ:8؍جولائی (نامہ نگار) گزشتہ کئی مہینوںسے فاروق احمد کی قیادت میں ونچیت بہوجن آگھاڑی مسلسل میدان عمل میںنمایاں کام کرتے نظر آرہی ہے۔ پرکاش بالاصاحب امبیڈکر کی رہنمائی میں سماج کے مختلف معاملات پر بے باکی سے فاروق احمد ملت کے مسائل کی یکسوئی کی لئے کوشش کر رہے ہیں۔ فاروق احمد کے کام کرنے کے طریقے سے اور بالاصاحب امبیڈکر کے مسلمانوں کے متعلق موقف سے متاثر ہوکر قدیم شہر ناندیڑ کے محلہ ہتائی کربلا اور گاڑی پورہ کے متعدد نوجوانوں نے ونچیت بہوجن آگھاڑی میں شمولیت اختیار کی ۔ فاروق احمد کی قیادت میں سماجی خدمت گزار امجد خان اورشیخ سہیل نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ونچیت بہوجن آگھاڑی میں شمولیت اختیا رکی ۔ آج ناؤگھاٹ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق احمد نے کہا کہ مسلمانوں نے لاکھوں کی تعداد میں قطاروں میں لگ کر کانگریس کے لئے لوک سبھا کے انتخابات میں ووٹ ڈالے ، کانگریس نے مسلمانوں کے ووٹ لئے لیکن کانگریس نے ہمیشہ کی طرح مسلمانوں کو دھوکہ دیتے ہوئے اس بار بھی کسی مسلم کو MLCنہیں بنایا ۔ کانگریس جو اشوک چوہان کے وقت زہریلی تھی وہ آج بھی اسی طرح سے مسلمانوں کی قیادت ختم کرنے کا کام کررہی ہے ۔ وسنت چوہان ، بیٹ موگریکر اورہمبرڈے نے ناندیڑ کانگریس کے معمر قائدین کو آپس میں لڑانے کا کام کیا ۔ جب عبدالستار صاحب کی سفارش کی جا چکی تھی تو مسعود احمد صاحب کو سفارشی خط کیوں دیا؟ مسلمانوں کو مل رہے ان تجربات سے مسلمانوں کو بھی اب یہ طئے کر نا ضروری ہے کہ ہم خود سیدھے راستے سے ایوان اسمبلی میں داخل ہوں گے اور اپنا MLAمنتخب کر کے کانگریسی قیادت کو سبق سکھانا ضروری ہے۔ اس موقع پر عتیق لیڈر نے سبھی کا شکریہ ادا کیا ۔ نظامت کے فرائض ایڈوکیٹ شیخ بلال نے انجام دیئے ۔امجد خا ن کے ہمراہ وہاب الدین صاحب،شیخ سہیل ، امجد خان ، فیروز خان، محبوب خان ، محمد جاوید ، فردین خان و دیگر متعداد نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر ونچیت بہوجن آگھاڑی کے ریاستی نائب صدر گوند دلوی ،جنوب شہر صدر وٹھل گائیکواڑ، شمال شہر صدر ایوب خان، سرفراز خان،سید اعجاز ، جاوید ہاشمی ، محمد قاسم و دیگر کارکنا ن موجود تھے ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے