कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کی یوم ولادت کے موقع پر مفت آنکھوں کا معائنہ و سرجری کیمپ کا کامیاب انعقاد

ناندیڑ :7 جولائی (شیخ عمران) شیوسینا سربراہ و مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی یوم پیدائش کے موقع پر شیوسینا کے ضلع صدر مادھو راؤ پاوڑے کی جانب سے آنکھوں کے امراض کا چیک اپ اور مفت موتیا کے آپریشن کے کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا ہے۔ ناندیڑ حلقہ شمال کے آنکھوں کے مریضوں کے لیے منعقدہ یہ کیمپ کے پہلے مرحلے میں اُدگیر کے ادئے گیری ہاسپٹل میں موتیا بند مریضوں کا آپریشن کیا گیا ہے۔ بعد ازاں ضلع صدر مادھو پاوڑے نے ادگیر کے ہاسپٹل کا دورہ کیا اور مریضوں سے ملاقاتیں کی مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے مادھو پاوڑے نے ان کا حال احوال پوچھا تو مریضوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔ شیوسینا پارٹی کے سربراہ و مہاراشٹر اکی مضبوط قیادت سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کا یوم پیدائش 28 جولائی کو منایا جا رہا ہے۔ اسی مناسبت سے شیوسینا کے ضلع صدر مادھو پاوڑے کی جانب سے ناندیڑ اسمبلی حلقہ شمال میں 2 جولائی سے 28 جولائی تک مفت آنکھوں کی جانچ اور موتیا کے آپریشن کے کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔اکثر و بیشتر مریضوں کو موتیا کی سرجری کی ضرورت ہے ۔ لہٰذا ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق اُدگیر کے لائنز کلب ہاسپٹل میں آنکھوں کے مریض مرد و خواتین کی کامیاب سرجری کی گئی۔ سفر، رہائش منجملہ سارا خرچ ضلع صدر مادھو پاودے نے خود برداشت کیا ۔ سرجری کے بعد وہ آج مریضوں کی عیادت کے لیے ادگیر گئے۔ ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر مریضوں نے ہاتھ جوڑ کر مادھو پاوڑے کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر شیوسینا کے ضلع آرگنائزر نیتا جی بھوسلے، سنتوش پاوڑے، ابھیجیت بھلکے، گووندا کرکن وغیرہ موجود تھے۔ پہلے مرحلے میں 15 مریضوں کی موتیا کی سرجری کی گئی دریں اثنا، چونکہ یہ کیمپ 28 جولائی تک جاری رہے گا، ضلع صدر مادھو پاودے نے بتایا ہے کہ ناندیڑ حلقہ شمال اسمبلی حلقہ کے ہر گاؤں میں مریضوں کی جانچ کی جائے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے