कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مفتی محتسب خان قاسمی (امام و خطیب جامع مسجد اردھاپور)کا موبائل ہیک!

ناندیڑ:7؍جولائی ( نمائندہ اعتبار) مفتی محتسب خان قاسمی ولد منصور خان ، عمر 27 سال( امام و خطیب جامع مسجد اردھاپور) کا موبائل 8381075304کو کسی نامعلوم شخص نے ہیک کردیا۔ مفتی صاحب نے گزشتہ روز 6 جولائی کو شام 6 بجے کے قریب جب اپنا واٹس ایپ دیکھنے کے لیے موبائل کھولا تو اُن کے موبائل میں کوئی بھی اپلی کیشن اور واٹس ایپ چالو نہیں ہورہا تھا۔ مفتی صاحب کو جیسے ہی اس بات کا علم ہوا کہ اُن کا موبائل ہیک کردیا گیا ہے اور اُن کے واٹس ایپ کے ذریعے گندی فوٹو وائرل کی جارہی ہے تب اُنہوں نے فوری طور پر اردھاپور پولیس اسٹیشن پہنچ کر پولیس انسپکٹر سے شکایت درج کروائی ، اور اس معاملہ کی تفتیش کرتے ہوئے اُنہیں انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔اس سلسلے میں مفتی صاحب نے ایک اپیل بھی جاری کی کہ ’’میں مفتی محتسب خان قاسمی (امام و خطیب جامع مسجد اردھاپور )آپ سے ایک گزارش ہےمیرے سبھی دوست و احباب رشتے دار توجہ فرمائیں ،06 جولائی 2024 بروز ہفتہ بعد نماز عصر میرے موبائل کے access اور خاص کر واٹس ایپ نمبر 8381075304 کو ہیک کردیا گیا ہے اور اسکے ذریعہ سے گندی photo وائرل کی جارہی ہے، آپ سے گزارش ہے کہ اوپر درج نمبر سے کوئی پوسٹ یا میسج یا فوٹوز آتی ہیں تو اسے میری نہ سمجھے بطور خاص اگر میرے نام سے قرض مانگا جاتا ہے تو براہ کرم فون پے یا آن لائن پیمنٹ نہ کریں بصورت دیگر کسی بھی طرح کی جواب داری میری نہیں ہوگی۔۔۔۔۔۔جزاک اللہ خیرا‘‘

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے