कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

’’وزیر اعلیٰ لاڈلی بہن اسکیم‘‘ :پرکاش مہاجن پر سخت کارروائی کی جائے

نیشنل کانفرنس فار مائناریٹی ناندیڑ کے ذمہ داران کا مطالبہ

ناندیڑ:4؍جولائی ( نمائندہ اعتبار) نیشنل کانفرنس فار مائناریٹی ناندیڑ کے ذمہ داران نے ناندیڑ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کے معرفت ڈائریکٹر جنرل آف پولیس مہاراشٹر اسٹیٹ کو ایک میمورنڈم کے ذریعے مطالبہ کیا کہ ایک نیوز چینل پر 3 جولائی 2024ء کو مسلم سماج کے بارے میں متنازعہ بیان دے کر سماج میں منافرت پھیلانے والے پرکاش مہاجن پر سخت کارروائی کی جائے۔ میمورنڈم میں کہا گیا کہ حال ہی میں مہاراشٹر حکومت نے خواتین کے لیے ’’ لاڈلی بہن اسکیم‘‘ شروع کی ہے۔ اس اسکیم کے تحت مہاراشٹر کی اہل خواتین کو ہر ماہ 1500 روپئے ریاستی حکومت کی جانب سے دیئے جائیں گے۔ جس کے بعد 3؍جولائی 2024ء کو منسے کا لیڈر پرکاش مہاجن نے مبینہ طور پر مسلمانوں کو اس کا فائدہ نہیں دینا چاہیے اس طرح کا ایک متنازعہ بیان دے کر سماج میں منافرت پھیلانے کی کوشش کی۔ کسی بھی ذات کے بارے میں اس طرح کا بیان دینا آرٹیکل 15(1) اور (2) کی خلاف ورزی ہے۔ ریاست میں امن و بھائی چارہ برقرار رکھنے کے لیے اُسے فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ اس طرح کا مطالبہ نیشنل کانفرنس فار مائناریٹی ناندیڑ نے کیا ہے۔ میمورنڈم پرنیشنل کانفرنس فار مائناریٹی کے ذمہ دار عبدالبشیرماجد، فرزانہ بیگم، سنجیدہ بیگم، راحین بیگم، ناہیدہ بیگم، تنویر شیخ، معین قریشی، اسدبالکھی، سلمان پٹھان وغیرہ کے دستخط ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے