कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقلیتی مسلمانوں کو بھی گھرکل اسکیم کا فائدہ دینا چاہیے

 نیشنل کانفرنس فار مائناریٹی ناندیڑ کے ذمہ داران کی نمائندگی

ناندیڑ:3؍جولائی ( نمائندہ اعتبار) ایس سی، ایس ٹی، وی جے این ٹی، او بی سی کے کوٹہ کی طرح مسلم اقلیتی طبقہ کے شہریوں کو بھی گھرکل اسکیم کے فوائد ملنے کے سلسلے میں نیشنل کانفرنس فار مائناریٹی ناندیڑ کے ذمہ دار عبدالبشیرماجد، محمد رفیق، اسد بالکھی، شیخ مہتاب، صادق تمبولی،مرزا نواب بیگ، شیخ نورالدین، سردار پٹھان، مختار علی خان، برہان بیگ پر مشتمل ایک وفد نے آج ناندیڑ ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو ایک مکتوب حوالے کیا۔ جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایس سی، ایس ٹی، وی جے این ٹی، او بی سی کے کوٹہ کی طرح مسلم اقلیتی طبقہ کے شہریوں کو بھی گھر کل اسکیم کے فوائد ملنے چاہئیں۔ مرکزی اور ریاستی حکومت کی طرف سے بے حد اہم گھرکل اسکیم لاگو کی جا رہی ہے۔ زیادہ تر مسلمان اور اقلیتی برادری کے شہری مکانات سے محروم ہیں۔ انہیں مکانات کے حصول کے لیے برسوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ اس ناانصافی کی وجہ سے ایس سی، ایس ٹی، وی جے این ٹی اور او بی سی کا الگ الگ کوٹہ ہو رہا ہے تاکہ جلد گھر مل سکیں۔ اقلیتی مسلمانوں کو بھی گھرکل اسکیم کا فائدہ دینا چاہیے۔ گھرکل اسکیم کے فوائد سے کوئی بھی برادری محروم نہیں رہنا چاہیے، اس کو یقینی بنایا جائے۔ میمورنڈم کی ایک کاپی وزیر اعلیٰ مہاراشٹر و ناندیڑ ضلع کلکٹر کو بھی روانہ کی گئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے