कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یکساں سول کوڈ کے موضوع پر ناندیڑ میں 28؍نومبر کوخطابِ عام

ناندیڑ: 27؍نومبر(راست) ملک کے موجودہ قانونی و سماجی تناظر میں یکساں سول کوڈ (Uniform Civil Code) کے موضوع پر عوام میں قانونی شعور و آگاہی پیدا کرنے کے مقصد سے ناندیڑ میں ایک اہم خطابِ عام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یہ پروگرام کونسل فار لیگل اسسٹنس (Council for Legal Assistance – CLA) کے زیرِ اہتمام بروز ہفتہ، 28 نومبر 2026ء کو بعد نمازِ عشاء انوار المساجد، دیگلور ناکہ، ناندیڑ میں منعقد ہوگا۔
اس موقع پر مہمانِ خصوصی و مقرر کی حیثیت سے محترم جناب قاسم رسول الیاس صاحب (ترجمان مسلم پرسنل لاء بورڈ) خطاب فرمائیں گے اور یکساں سول کوڈ کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس کے مختلف قانونی و سماجی پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے۔
منتظمین کی جانب سے شہر و اطراف کے عوام، دانشوروں، نوجوانوں اور تمام دلچسپی رکھنے والے افراد سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس اہم خطاب میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور اس موضوع سے متعلق معلومات حاصل کریں۔
پروگرام کی تفصیلات:
– تاریخ: 28 نومبر 2026ء، بروز ہفتہ
– وقت: بعد نمازِ عشاء
– مقام: انوار المساجد، دیگلور ناکہ، ناندیڑ
– منتظم: کونسل فار لیگل اسسٹنس (CLA)
رابطہ نمبر: 8888916661

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے