कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مصنفہ احساس نایاب کی تصنیف ’’جمہوریت کا نوحہ‘‘ کی ،دبئی کی سرزمین پر والدہ محترمہ کے دستِ مبارک سے رسمِ اجرا

مصنفہ احساس نایاب کی تصنیف ’’جمہوریت کا نوحہ‘‘ کی ،دبئی کی سرزمین پر والدہ محترمہ کے دستِ مبارک سے رسمِ اجرا

شیموگہ ،کرناٹک:27؍نومبر(راست) گزشتہ کئی برسوں پر محیط مصنفہ احساس نایاب کے صحافتی سفر، سیاسی و سماجی حالات کے مطالعے، مشاہدے اور فکری و قلمی جدوجہد کا ایک اہم ثمر تصنیف ’’جمہوریت کا نوحہ‘‘ کی صورت میں منظرِ عام پر آیا ہے۔
یہ کتاب محض تحریروں کا مجموعہ نہیں بلکہ ملک کے بدلتے سیاسی، جمہوری اور سماجی حالات کے تناظر میں ہمارے مشاہدات، سوالات اور فکری وابستگی کی عکاس ہے۔
دوستوں اور احباب کی محبت اور پُرخلوص اصرار پر دبئی کی سرزمین میں ہماری اس تصنیف کی رسمِ اجرا کا اہتمام کیا گیا۔ دبئی کے نیلگوں سمندر میں ایک خوبصورت کروز پر منعقد ہونے والی یہ تقریب ہمارے لیے خصوصی اہمیت رکھتی تھی۔ سمندر کی لہروں، دبئی کے حسین مناظر اور اردو زبان و ادب سے محبت رکھنے والے احباب کی موجودگی نے اس محفل کو یادگار بنادیا۔ اپنائیت اور خلوص سے بھرپور یہ لمحات ہماری زندگی کی خوبصورت یادوں کا حصہ بن گئے۔
اس تقریب کا سب سے جذباتی لمحہ وہ رہا جب یہ کتاب ’’جمہوریت کا نوحہ‘‘ کی رسمِ اجرا ہماری اُنکی والدہ محترمہ فاطمہ حسین صاحبہ کے دستِ مبارک سے عمل میں آئی، ایک قلم کار کے لیے اپنی برسوں کی محنت اور فکری کاوش کو اپنی والدہ کے ہاتھوں منظرِ عام پر آتے دیکھنا یقیناً ایک غیر معمولی سعادت ہے۔ یہ اُنکے لیئے لیے یہ لمحہ خوشی، افتخار اور والدہ کی دعاؤں سے وابستہ ایک ایسا احساس تھا۔ جسے الفاظ میں مکمل طور پر بیان کرنا ممکن نہیں۔اِس تقریب میں محترمہ نور صاحبہ، محترمہ عائشہ صاحبہ، محترمہ شفقت صاحبہ، محترمہ سمیہ صاحبہ (بانی و منتظمہ ادارہ ’’الف‘‘) اور بینکنگ کے شعبے سے وابستہ جناب محمد یاسین صاحب سمیت دیگر معزز احباب نے شرکت کی۔ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ساتھیوں اور اردو زبان و ادب سے محبت رکھنے والی شخصیات کی موجودگی نے اس محفل کو ایک خوبصورت بین الاقوامی رنگ عطا کیا۔
اِس تصنیف ’’جمہوریت کا نوحہ‘‘ ہندوستان میں 2014 کے بعد بدلتے سیاسی، سماجی اور جمہوری حالات کا سنجیدہ جائزہ لینے کی ایک فکری و سماجی کاوش ہے۔ تاہم کتاب کا آغاز 1947 کی تقسیمِ ہند کے ان ہولناک واقعات سے ہوتا ہے، جنہوں نے انسانی تاریخ پر گہرے نقوش چھوڑے اور ایسے المیے جنم دیے جن کے اثرات آج بھی محسوس کیے جاتے ہیں۔
کتاب میں مہاتما گاندھی کے قتل اور ناتھورام گوڈسے کے کردار کا جائزہ لیتے ہوئے گوڈسے، آر ایس ایس اور نازی نظریات کے درمیان پائی جانے والی مماثلتوں اور نظریاتی روابط سے متعلق سوالات کو بھی موضوع بنایا گیا ہے۔ اسی تاریخی و نظریاتی تناظر میں نریندر مودی کے سیاسی سفر کا جائزہ بھی شامل ہے، جس میں ایک عام چائے فروش کے طور پر ان کی ابتدائی شناخت سے لے کر آر ایس ایس سے وابستگی، 2001 میں گجرات کے وزیر اعلیٰ اور 2014 میں ملک کے وزیر اعظم بننے تک کے سیاسی سفر کو بیان کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں 2002 کے گجرات فسادات، مسلمانوں کے خلاف ہونے والے ہولناک تشدد، نسل کشی اور ان واقعات کے انسانی و سماجی اثرات کو بھی قلم بند کیا گیا ہے۔
کتاب کا ایک اہم حصہ 2014 کے بعد ہندوستان میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق ہے، جہاں سیکولر اقدار کو درپیش چیلنجز، بڑھتا ہوا مذہبی تعصب، خوف و عدم تحفظ، نفرت انگیز مہمات، ناانصافی اور جمہوری اداروں کی صورتِ حال پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ صحافی گوری لنکیش کا قتل، شہاب الدین کا انکاؤنٹر، جسٹس لویا کی پراسرار موت اور ملک میں پیش آنے والے دیگر مشتبہ انکاؤنٹرس کے تناظر میں انصاف، قانون کی بالادستی اور جمہوری اداروں کی خودمختاری جیسے اہم پہلوؤں کا جائزہ لینے کی کوشش کی گئی ہے۔
ہم نے اپنی اس تصنیف میں مسلم قیادت، حق گو شخصیات اور اختلافِ رائے رکھنے والی آوازوں کو درپیش حالات کے علاوہ اقلیتوں کے حقوق، مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات، شہریت کے مسائل اور مسلم نوجوانوں پر لگائے گئے دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات جیسے اہم قومی و سماجی موضوعات بھی شامل کئے ہیں۔ خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم، عصمت دری کے واقعات، گھر واپسی کے نام پر مسلم لڑکیوں کو نشانہ بنانے کے مبینہ واقعات اور ملک کی بیٹیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کو بھی موضوع بنایا ہے۔
ہم نے ان تمام موضوعات کے ذریعے یہ واضح کرنے کی کوشش کی ہے کہ یہ مسائل کسی ایک مذہب یا طبقے تک محدود نہیں بلکہ ہندوستان کے آئین، جمہوری اقدار، انسانی حقوق، قانون کی بالادستی اور ملک کے مستقبل سے براہِ راست تعلق رکھتے ہیں۔
ہمارے نزدیک جمہوریت محض انتخابات، اقتدار کی تبدیلی یا سیاسی تقریروں کا نام نہیں بلکہ شہری آزادی، مساوات، انصاف، رواداری اور ہر شہری کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا نام ہے۔ جب ان بنیادی اقدار کو خطرات لاحق ہوں تو ایک باشعور قلم کار کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے مشاہدات اور سوالات کو تحریر کا حصہ بنائے۔ ہمارے لیے قلم صرف اظہار کا ذریعہ نہیں بلکہ ضمیر کی آواز اور معاشرتی ذمہ داری کی ادائیگی کا وسیلہ بھی ہے۔
’’جمہوریت کا نوحہ‘‘ ان واقعات، مظالم، ناانصافیوں اور انسانی المیوں کی تحریری دستاویز ہے جنہیں دنیا نے دیکھا اور سنا، مگر ان کے متاثرین آج بھی مکمل انصاف کے منتظر ہیں۔ یہ ان دبائی گئی آوازوں اور ادھورے انصاف کی کہانی بھی ہے، جس میں جمہوریت کے زندہ ہونے کے دعوے تو کیے جاتے رہے، لیکن انصاف کی صدائیں بارہا کمزور پڑتی رہیں۔
کتاب کو علمی و ادبی اعتبار سے مزید وقار بخشنے کے لیے تین ممتاز اہلِ علم و ادب کے قیمتی تاثرات بھی شامل کیے گئے ہیں۔ ان میں معروف ادیب و نقاد ڈاکٹر آفاق عالم صدیقی صاحب، پروفیسر میم۔ پے۔ راہی صاحب اور معروف شاعر و ادیب سراج زیبائی صاحب شامل ہیں۔ ان اہلِ علم و ادب کی آرا ہمارے لیے حوصلہ افزائی کے ساتھ ایک قیمتی ادبی سرمایہ بھی ہیں۔
ڈیجیٹل دور میں جب مطالعے کے رجحان اور کتابوں سے وابستگی میں کمی کی شکایت عام ہے، دبئی جیسے عالمی شہر میں اردو کتابوں سے محبت اور اپنی زبان و ادب سے گہری عقیدت رکھنے والے احباب کی موجودگی ہمارے لیے نہایت خوش آئند رہی۔ اس سے یہ احساس مزید تقویت پاتا ہے کہ زبان و ادب سے محبت جغرافیائی سرحدوں کی پابند نہیں ہوتی۔
قارئین سے گزارش کی گئ ہے کہ کتاب کے مطالعے سے پہلے ہی اس کے خیالات کو مسترد کرنے یا اسے محض سیاسی عینک سے دیکھنے کے بجائے اسے پڑھیں، اس کا تجزیہ کریں، سوال اٹھائیں، اتفاق کریں یا اختلاف کا اظہار کریں، لیکن مطالعے کے بغیر کوئی فیصلہ صادر نہ کریں۔ یقین ہے کہ جمہوریت کے بنیادی اصولوں کا تحفظ صرف سیاست دانوں کی نہیں بلکہ ہر باشعور شہری کی بھی ذمہ داری ہے۔
آخر میں ہم انہوں نے اپنی والدہ محترمہ فاطمہ حسین صاحبہ کے خصوصی طور پر شکر ادا کیا، جن کے دستِ مبارک سے کتاب کی رسمِ اجرا ہمارے لیے ایک ناقابلِ فراموش اعزاز بن گئی۔اُنہوں نے اس تقریب کا اہتمام کرنے والے تمام دوستوں اور احباب، بالخصوص محترمہ نور صاحبہ، محترمہ عائشہ صاحبہ، محترمہ شفقت صاحبہ، محترمہ سمیہ صاحبہ اور جناب محمد یاسین صاحب سمیت تمام شرکائے تقریب کے بھی تہِ دل سے شکریہ ادا کیا ۔
دبئی کے نیلگوں سمندر میں لہروں کے درمیان ’’جمہوریت کا نوحہ‘‘ کی یہ رسمِ اجرا ہماری برسوں کی قلمی و فکری جدوجہد کے سفر کا ایک خوبصورت سنگِ میل ثابت ہوئی۔
وہیں تمام احباب سے درخواست ہے کہ ہماری اس ادبی و قلمی کاوش کے لیے اپنی خصوصی دعاؤں سے نواز نے کی اپیل کی گئی ہے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے