कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کھام گاؤں سے تعلق رکھنے والے سنجیدہ اور خوش فکر شاعر خبیب تابش ’’محب اردو‘‘ ایوارڈ سے سرفراز

کھام گاؤں :27؍نومبر (راست)21 نومبر، نیشنل اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج روہن کھیڑ اور قیصر الجعفری فاؤنڈیشن نے مشترکہ طور پر ضلعی سطح کے بین المدارس بیت بازی مقابلے کا انعقاد کیا۔ اسی پروگرام میں انجمن جونیئر کالج، کھام گاؤں میں لیکچرر، معروف نثر نگار ڈاکٹر غلام کبریا خان شبلی کے چھوٹے فرزند اور سنجیدہ فکر کے معروف شاعر و نثر نگار خبیب تابش کو ’’قیصر الجعفری فاؤنڈیشن‘‘ کی جانب سے ان کی ادبی خدمات کے لیے ’’محب اردو‘‘ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ اس موقع پر مرحوم قیصر الجعفری کے فرزند اور فاؤنڈیشن کے صدر محترم عرفان جعفری، مشہور شاعر اور پروفیسر محترم قاسم امام، شہرۂ آفاق ناظم یوسف دیوان، انجمن کھام گاؤں کے سابق پرنسپل محترم ضیاء الدین اور نیشنل اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج روہن کھیڑ کے صدر محترم عبدالرحمن صاحبان موجود تھے۔ خبیب تابش نئی نسل کے نمائندہ شاعر اور نثر نگار ہیں جن کی تحریروں میں روایت اور جدیدیت کا حسین امتزاج پایا جاتا ہے۔ علاقۂ برار کے اکابر شعراء و ادباء نے قیصر الجعفری فاؤنڈیشن کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے