कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جنید احمد مجیب خان کی علمی و تدریسی خدمات کا اعتراف، وقفے وقفے سے چار اعزازات سے نوازا گیا

از قلم یوسف اقبال
کانڈلی ضلع ایوتمحل

سبق پھر پڑھ صداقت کا عدالت کا شجاعت کا
لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا
تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات، جدید تدریسی طریقوں کے مؤثر استعمال اور فروغِ تعلیم کے لیے مثالی و اختراعی اقدامات کا اعتراف،تعلیم کے فروغ، طلبہ کی تعلیمی و اخلاقی تربیت اور مسائلِ تعلیم کے حل کے ساتھ ساتھ معاشرے کی مجموعی ترقی کے لیے قابلِ قدر اور اختراعی خدمات انجام دینے والے ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول، تاڑبور گاؤں ضلع پربھنی کے مثالی و قابلِ فخر مدرس جناب جنید احمد خان ابن الحاج مجیب احمد خان کو ان کی گراں قدر تعلیمی خدمات کے اعتراف میں ریاستی سطح کے باوقار ’’بہترین مدرس ایوارڈ 2026‘‘ سے نوازا گیا۔
چھترپتی سنبھاجی نگر (اورنگ آباد) کی مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے مفکرِ ملت، مجاہدِ آزادی اور بھارت کے پہلے وزیرِ تعلیم مولانا ابوالکلام آزادؒ کے یومِ پیدائش کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ مؤرخہ 15 نومبر 2026ء کو منعقدہ اس تقریب میں جناب جنید احمد خان کو ریاستی سطح کے بہترین مدرس کے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ یہ اعزاز مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کے قومی صدر محترم جناب سلیم سارنگ صاحب کے دستِ مبارک سے عطا کیا گیا۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے مقررین اور مدعو افسران نے جنید احمد خان کی محنت، لگن، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تعلیمی میدان میں ان کی غیر معمولی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز ان کی مسلسل جدوجہد، فرض شناسی اور تدریسی قابلیت کا بجا اعتراف ہے۔ آج قوم و ملت کو ایسے ہی باصلاحیت، مخلص اور باکردار اساتذہ کی ضرورت ہے جو نئی نسل کو زیورِ علم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت سازی اور بہتر مستقبل کی تعمیر میں بھی اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔ بلاشبہ ایک اچھا استاد ہی علم کی روشنی سے معاشرے کے ہر گھر کو منور کرنے کا ذریعہ بنتا ہے۔
ایسے ہی شفیق،اور محنتی، باصلاحیت اساتذہ کے لیے کسی نے کیا خوب کہا ہے:
…..
سنا ہے ان کو سخن کے اصول آتے ہیں
کرے کلام تو باتوں سے پھول آتے ہیں
…..
سنا ہے ان کے پڑھانے میں ہے ایسی مٹھاس
کہ بخار ہو بھی تو بچے اسکول آتے ہیں
…..
قابلِ ذکر ہے کہ جناب جنید احمد خان کا آبائی وطن کانڈلی ضلع ایوت محل ہے جو کہ ایک دیہات ہے اور موصوف نے وہی سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور بتدریج معلم کے پیشے سے وابستہ ہوگئےاور اپنے تدریسی سفر کا آغاز ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول، ڈھانکی تعلقہ عمر کھیڑ ضلع ایوت محل سے شروع کیا اور ایک طویل عرصے تک وہی تعلیمی خدمات انجام دیں جہاں موصوف نے تقریباً بیس سال نو نہالان قوم کو علم کے گوہر سے اراستہ کرنے کا کام کیا اور تعلیمی و تدریسی ذمہ داریاں نہایت خوش اسلوبی، دیانت داری اور احساسِ فرض کے ساتھ انجام دیں۔اسی دوران ان کی تعلیمی خدمات، قابلیت اور صلاحیت کو دیکھتے ہوئے 2017 میں انھیں آس شکشک سنگھٹنا ناندیڑ کی جانب سے ریاستی ایوارڈ سے نوازا گیا اور 2018 میں بھی موصوف کی انتھک محنت و مشقت اور تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کو دیکھتے ہوئے مہاراشٹر ضلع پریشد الپسنکھیانک کرمچاری ادھیکاری تنظیم جلگاؤں کی جانب سے مولانا ابوالکلام آزاد ریاستی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ۔ بعد ازاں بھی یہ سلسلہ جاری رہامگر
ان کا تبادلہ تاڑبور گاؤں ضلع پربھنی عمل میں آیا،جہاں وہ اپنی علمی صلاحیتوں، جدید تدریسی انداز اور طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔ بقول شاعر ۔۔
…..
میں اپنے فن کی بلند ی سے کام لے لوں گا
مجھے مقام نہ دو میں خود مقام لے لوں گا
پھراللہ نے وہ مقام عطا کیا اور جنید احمد کو 2023 میں کاروانِ ملک بزمی ضلع مثالی معلم ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا تھا ۔
موصوف کی نمایاں تعلیمی خدمات، خلوصِ نیت اور مثالی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اس سے قبل بھی مختلف اعزازات سے نوازا گیا تھا اور 2026 میں موصوف کو چھترپتی سنبھاجی نگر کی مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے ریاستی سطح کے بہترین مدرس کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
اس منعقدہ تقریب میں جن معزز شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا،انھوں نے بڑے خلوص و محبت کے ساتھ دعوت کو شرف قبولیت بخشا اور اپنی گوناگوں مصروفیات میں سے قیمتی وقت نکال کر تقریب میں شرکت فرمائی ۔ان معزز مہمانوں کی موجودگی نے نہ صرف تقریب کی رونق میں اضافہ کیا بلکہ اس کے وقار و اہمیت کو دوبالا کر دیا ۔تقریب میں شرکت کرنے والی اہم شخصیات میں بحیثیتِ صدر کے
جناب سلیم سارنگ صاحب، ڈایریکٹر مولانا ابوالکلام آزاد اقلیتی مالیاتی ترقیاتی کارپوریشن مہاراشٹر، محترم۔ * وکرم کاڑے صاحب، رکن اسمبلی،
مراتھواڑا شکشک مددارسنگھ سنبھاجی نگر ۔
مہمان خصوصی :
جناب انل مورے صاحب، دیہی ترقی اور وزارتِ پنچایت راج، حکومت مہاراشٹر ممبئی ۔
جناب ایم۔ اے ۔ عبدالغفار صاحب، ریاستی صدر، مہاراشٹر اردو مدرسین اسو سی ایشن ۔
محترمہ ڈاکٹر کرتی مالینی جولے صاحبہ ۔
پروفیسر اور سربراہ شعبہ اردو، ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراتھواڑا یونیورسٹی سنبھاجی نگر ۔
محترم جناب، پٹھان محمد شفیع صاحب ۔
پرنسپل انجمن اسلام ایم ۔ایچ۔صابو صدیق کالج آف انجینئرنگ ممبئی ۔
جناب، جاوید عطار صاحب ۔ ریاستی صدر مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن محکمہ روزگار ۔
محترمہ شکیلہ پٹھان صاحبہ، معروف سماجی کارکن ۔چھترپتی سنبھاجی نگر ۔
محترم شمیم پٹھان خواتین ریجنل ورکنگ صدر مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن ۔
جناب محمد یونس انصاری صاحب ۔
چیرمین ایوارڈ سلیکشن کمیٹی و سماجی کارکن پربھنی ۔
محترم، ڈاکٹر رضوان خان صاحب ۔ خوش آمدید و استقبالیہ صدر اور سماجی کارکن ۔ بلڈانہ ۔
جناب، عظمت خان صاحب ۔کو آرڈینیٹر، ریاستی صدر مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن ۔
واضح رہے کہ کامیابی محض ایک دو افراد کی کوششوں کا نتیجہ نہیں ہوتی ، بلکہ اس کے پس پشت متعدد فعال افراد کی شبانہ روز محنت شامل ہوتی ہیں، اس تقریب کو کامیابی سے ہم کنار کرنے، مہمانان گرامی کو مدعو کرنے اور نظم و نسق کو بر قرار رکھنے میں توقیر شیخ،انور خان، مسعود خان، رحمٰن خان، بابو راؤ سایننا،رؤف عطار،سید عبید، عبدالغفار،سید اجمیری،ریشماں پروین،تحسین بیگم قابل ذکر ہیں ۔
ایوارڈز کمیٹی کے رکن
شیخ معین سر، سنبھاجی نگر ۔
یاسر خان سر ۔سنبھاجی نگر ۔
سلیم سر، لاتور ۔سید اسد سر ۔ ہنگولی ۔
شیخ رؤف سر ناندیڑ
ماجد خان سر، بیڑ ۔
شیخ شاگرد سر دھارا شیو ۔ندیم انصاری سر ۔ جالنہ ۔
خان یوسف اعجاز سر ۔پربھنی ۔
اس اعزاز کے ملنے پر جنید احمد مجیب خان کو محکمہ تعلیم کی جانب سے، دوست و احباب، رشتے داروں، اور موصوف کے ہم منصب ساتھیوں کی طرف سے دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔اللہ ربّ العزت موصوف کو اور جملہ مدرسین کو تعلیمی میدان میں مزید کامیابیوں سے نوازے۔ آمین یارب العالمین ۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے