कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

موسم سرما کے اثرات اور ہماری صحت

تحریر:محمد فیروزعالم، ری فورمسٹ،
ڈائی بی ٹیز ایجوکیٹر اینڈ نائس
نوئیڈا، اترپریش، ہندوستان
9811742537

ابھی چند دنوں میں اچانک سردی بڑھنے والی ہے جس کی وجہ سے کئی طرح کی صحت سے متعلق پیچیدگیاں اور پریشانیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ برساتی گرمی اچھی طرح ختم ہونے کے بجائے ایک طرح سے ختم ہی ہوگئی اور آہستہ آہستہ ٹمپریچر کم ہونے لگا ہے جس کی وجہ سے سردی بڑھنے لگی ہے۔ کمزور لوگ اچانک زکام، کھانسی، یہاں تک نمونیا میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ اکثر لوگ اچانک کمزوری کا شکار ہو کر بے ہوش رہے ہیں۔ چکرا کر گر رہے ہیں۔ بھوک اور پیاس کی دقت پیدا ہو رہی ہے۔ ایمرجنسی میں ایڈمٹ ہونا پڑ رہا ہے۔ گلوکوز کی بوتلیں چڑھانی پڑ رہی ہیں۔ یہ سب صورتِ حال آنکھوں کے سامنے ہو رہے ہیں۔ کیوں کہ لوگوں کی صحت اور قوّت مدافعت نئے موسم کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار نہیں تھا۔ اب کمزوری کی وجہ سے انسان کئی کئی دنوں تک کام کرنے کے قابل نہیں ہو پا رہا ہے۔ تو ایسی صورت میں ری کوری کی کیا صورت ہوگی؟ یہ اہم سوال ہر ایک کے دل و دماغ میں پیدا ہونا یقینی ہے۔ آخر سردی کے موسم میں ہونے کی جسمانی اور ذہنی پریشانی سے کیسے چھٹکارا پایا جائے؟
ابھی جو اکتوبر کے خاتمہ تک گرمی تھی اور نومبر کے پہلے ہفتہ میں ہی سردی کی صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے۔ ٹمپریچر بیس چوبیس ڈگری تک پہنچ جا رہی ہے۔ دن کے وقت میں رات کے ٹمپریچر کو ذہن میں رکھتے ہوئے بغیر حفظ ما تقدم کے باہر نکل جانا، اچانک بیماری کا سبب بن رہا ہے۔ ایسی صورت میں ٹھنڈی ہوا سے حفاظت کے لیے گرم پانی تو اپنے ساتھ رکھیں ہی اور ضرورتاً استعمال کریں۔ لیکن اگر کمزوری زیادہ محسوس ہو تو ناریل پانی، شہد پانی یا نیمبو پانی ضرور پئیں۔ یہ بہت ہی عمدہ غذا اور علاج ہے۔ اس سے نہ صرف یہ کہ آپ کی صحت بحال رہے گی بلکہ قوتِ مدافعت بھی مضبوط ہوگی۔ روز بروز ٹمپریچر کم ہوتا جائے گا۔ ایسی صورت میں باہر کا کھانا بطورِ غذا کھانا چھوڑ دیجیے۔ باہر سے صرف ناریل پانی، رس دار پھل کھا سکتے ہیں۔ لیکن جن پھلوں سے آپ کو سردی لگ جاتی ہے،وہ نہ کھائیں، جب عادت بن جائے تب کھائیں۔ کوئی بھی پھل سورج ڈھلنے سے پہلے پہلے کھالیا کریں۔ سورج ڈھلنے کے بعد اگر کھائیں گے تو آپ کو سردی لگ سکتی ہے جو آپ کی صحت کے مضر ثابت ہو سکتی ہے۔ بہت سارے لوگ جلدی میں سنترہ کھانے کے بجائے سنترے کا جوس پینا پسند کرتے ہیں۔ جوس بہت ہی مجبوری کی حالت میں پینے کا مشروب ہے۔ یا صحت مند حالت میں شوقیہ پینے کا مشروب ہے۔ لیکن جو لوگ بھی صحت مند حالت میں شوقیہ جوس پیتے ہیں، ان کی قوت مدافعت کمزور پڑ جاتی ہے، ہاضمہ کی دقت ہونے لگتی ہے، اور لوگ شکایت کرتے ہیں کہ ہم پھلوں اور جوس استعمال کرنے کے باوجود کمزور ہیں اور ہماری صحت میں سدھار نہیں ہو رہا ہے۔ اس کی اصل وجہ ہے غلط طریقے سے غذا کھانا یا غلط وقت پر کھانا پینا صحت کے لیے مضر ثابت ہو جاتا ہے۔ لہٰذا ایسی صورتِ حال سے نبردآزما ہونے کے لیے روز مرہ کے معمول کو بہتر بنائیں۔ سفر کی حالت میں نیمبوپانی، ناریل پانی، سنترہ پر گزارا کریں۔ سردی کے موسم میں ایک بہت عمدہ پانی پھل بھی آتا ہے، جسے کچا یا ابال کر کھایا جاتا ہے، آپ کو جیسے پسند ہو کھائیں، یہ قوتِ مدافعت کو مضبوط بناتا ہے۔ بھاری بھرکم کھانا سے پرہیز کریں۔ گھر پہنچ کر کھانا کھائیں اور کھلی جگہ میں چہل قدمی کریں۔ زیادہ گھٹن والی جگہ یا بالکل ہوا میں نہ ٹہلیں۔ بلڈ پریشر کم یا زیادہ ہونے کی صورت میں کئی طرح کے گھریلو نسخے جیسے لہسن، ادرک، کالی مرچ، دار چینی، لونگ، الائچی وغیرہ موجود ہیں۔ اسے جانیں، سمجھیں اور عمل میں لائیں، تاکہ ایک صحت مند زندگی گزار سکیں۔ اور قوت مدافعت مضبوط بنائیں رکھیں۔
نومبر ماہ کے ساتھ ہی دہلی این سی آر اور کئی بڑے شہروں میں ہوا کا معیار (Airi Quality) بدتری کی طرف رواں ہے۔ اس دوران لوگ کئی قسم کی غلطیاں اور لاپرواہیاں بھی کرتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ پھیپھڑے کی بیماری کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اُن کو سانس لینے میں دشواری ہونے لگتی ہے۔ بعض کا گلا سوکھتا ہے۔ کھانسی ہونے لگتی ہے۔ آلودگی کی انفیکشن سے بخار بھی ہو جاتا ہے۔ خون کی گرمی کم پڑ جاتی ہے یعنی بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے۔ گٹھیا کے مریضوں کا درد بڑھ جاتا ہے۔ جلد کی بیماری یعنی چرم روگ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ قبض بھی ہو جاتا ہے۔ ہارٹ کی رفتار سست ہو جانے یا اٹیک پڑ جانے جیسی صورتِ حال سے گزرنا پڑتا ہے۔
ان تکالیف سے بچنے اور اچانک ہونے والی دقتوں سے آزادی حاصل کرنا آسان ہے۔ ہر اُس شخص کے لیے جو احتیاط کرنا چاہیں۔
ہمیشہ اپنی طبیعت کے مطابق سادہ پانی، گنگنا پانی، شہد پانی یا نیمبوپانی پئیں۔
زیادہ چائے پینے سے پرہیز کریں، کیوں کہ اس سے بھوک مر جاتی ہے۔
کھانا کم کھانے کی وجہ سے کمزوری اور قبض کی شکایت بڑھ جاتی ہے۔
صبح آٹھ بجے سے بارہ بجے کے درمیان صرف پھلوں کا استعمال کریں۔
دوپہر کے کھانا سے پہلے سلاد ضرور کھائیں۔ اس کے بعد ہی کھانا کھائیں۔
شام کا کھانا مغرب کے فوراً بعد کھا لیں۔
اگر دیر سے کھانا کھائیں گے تو بدہضمی اور نیند کے ساتھ ساتھ کئی طرح کی دقتیں اور پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہے۔
رات کے وقت میں کوئی بھی ایمرجنسی کی صورتِ حال پیدا ہو سکتی ہے۔
اکثر دل، پھیپھڑا سے متعلقہ تکالیف رات گیارہ بجے سے دو بجے کی درمیان پیش آتی ہیں۔ اور دوبجے سے پانچ بجے کے درمیان گردے سے متعلق تکالیف شروع ہو جاتی ہے، اس لئے دن کے اوقات میں مناسب انداز میں پانی پیا کریں۔ عصر کے بعد سے پانی پینے کی مقدار کم کردیں۔ پیاس محسوس ہونے پر ہی پانی پئیں۔ زبردستی نہیں۔
عمومی چائے پینے کے بجائے قدرتی چائے پئیں۔ تلسی یا سجنا کے پتے کو اُبال کرپئیں۔
قدرتی ہنزا چائے تیار کریں (چار فرد کے لیے)
اشیاء؛ ۱۔پودینہ بارہ پتی ۲۔تلسی آٹھ پتی ۳۔ہری الائچی چار عدد۴۔دارچینی، دو گرام ۵۔ادرک بیس گرام ۶۔گڑ بیس گرام
چار کپ پانی ایک پتیلی میں لیجیے۔ مذکورہ سارے اشیاء کو اس میں ڈال کر دس منٹ پکائیں۔ اتارنے کے بعد اس میں لیمن جوس ملا کر لطف لیجیے۔ گرم یا ٹھنڈا دونوں صورتوں میں مفید ہے۔
گھریلو اشیاء کا استعمال کریں۔ صحت مند رہیں، فضول ڈاکٹروں کے یہاں جانے سے بچیں، اپنی صحت بچائیں اور پیسہ بچائیں۔
اللہ شافی، اللہ کافی
نوٹ؛ ہارٹ، کڈنی، لیور، لنگس، پِت، پن کریاز سے جڑی بیماریوں سے چھٹکارا پانے اور ڈائٹ پلان کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔
محمد فیروزعالم، ری فورمسٹ،
ڈائی بی ٹیز ایجوکیٹر اینڈ نائس
نوئیڈا، اترپریش، ہندوستان
9811742537

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے