कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ماہور کے معاون معلم جناب ضمیر احمد شیخ رتن جی کو ‘اسٹیٹ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ-2026’ کا اعلان

ماہور :15؍نومبر(اکرم چوہان): تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات، طلباء کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کی گئی محنت اور تعلیمی و سماجی شعبے میں بے لوث و پرعزم کام کو دیکھتے ہوئے، مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے ماہور ضلع ناندیڑ کے ضلع پریشد پرائمری اسکول، نئی آباد کے معاون معلم و کنوٹ کے مطون جناب ضمیر احمد شیخ رتن جی کو اعزازی ‘اسٹیٹ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ-2026’ دے کر نوازا گیا ہے۔ ہندوستان کے پہلے مرکزی وزیر تعلیم، بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر 15 نومبر 2026 کو یہ ایوارڈ سنبھاجی نگر کے مولانا آزاد ریسرچ سینٹر میں معزز شخصیات کی موجودگی میں دیا گیا ہے۔ ان کی اس کامیابی پر نئی آبادی اسکول کے ہیڈ ماسٹر، اساتذہ، اسکول مینجمنٹ کمیٹی، رشتہ دار، ماہور شہر و اطراف سے انہیں مبارکباد دی جا رہی ہے اور ان کے آئندہ تعلیمی و سماجی سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے