कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناگپور اجلاس میں اساتذہ و طلبہ کے مفاد میں اہم فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا: نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے

ممبئی:14؍نومبر (نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی ) ریاستی حکومت اساتذہ اور طلبہ کے تعلیمی مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے اور آئندہ 7 دسمبر 2026 سے شروع ہونے والے ناگپور اسمبلی اجلاس میں اساتذہ و طلبہ کے مفاد میں اہم فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا۔ اس طرح کی یقین دہانی ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے وفد کو کرائی۔ واضح رہے کہ تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد کی قیادت میں وفد نے ممبئی میں نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات کرکے ریاست کے ہائی اسکولوں، خانگی پرائمری اسکولوں، جونیئر و سینئر کالجوں، مقامی خود اختیاری اداروں کے زیر انتظام اسکولوں، اساتذہ، غیر تدریسی ملازمین، طلبہ اور اقلیتی تعلیمی اداروں کے مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کرتے ہوئے تحریری و زبانی طور پر متعدد مطالبات پیش کیے۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ یکم نومبر 2005 سے قبل تقرر پانے والے تقریباً 32 ہزار اساتذہ کے لیے پرانی پنشن اسکیم کا حکومتی فیصلہ جاری کیا جائے، یکم نومبر 2005 کے بعد تقرر پانے والے ملازمین کو بھی پرانی پنشن اسکیم سے متعلق راحت دی جائے، شکشن سیوک کے اعزازیہ میں اضافہ ,نیز معیاد میں کمی کی جائے، خانگی تعلیمی اداروں کو 20 فیصد اضافی گرانٹ کا حکومتی فیصلہ فوری جاری کیا جائے، ٹی ای ٹی کی لازمی شرط سے اساتذہ کو راحت دی جائے اور دورانِ ملازمت خدمات انجام دینے والے اساتذہ کے لیے ٹی ای ٹی کا خصوصی امتحان شرائط میں نرمی کے ساتھ منعقد کیا جائے۔ جماعت چہارم اور ہفتم کے اسکالرشپ امتحانات کی فیس معاف کرنے، جماعت دہم و بارہویں کے تمام طلبہ کو بلاشرط امتحانی فیس سے مستثنیٰ قرار دینے، بے قصور اساتذہ کو ایس آئی ٹی تحقیقات کی پریشانیوں سے محفوظ رکھنے اور اقلیتی تعلیمی اداروں کو سو فیصد اساتذہ بھرتی کا اختیار دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ اس کے علاوہ اقلیتی طلبہ کے لیے پری میٹرک اسکالرشپ دوبارہ شروع کرنے، پاوتر پورٹل کے ٹیچر بھرتی مرحلہ دوم میں اردو میڈیم کی زیادہ سے زیادہ خالی آسامیاں شامل کرنے، 450 سے زائد آسامیوں کو اوپن کنورٹ کرکے خصوصی راؤنڈ منعقد کرنے، معذور امیدواروں کے لیے خالی آسامیوں کی فراہمی، میونسپل کارپوریشن کے اساتذہ کو سو فیصد گرانٹ دینے، ضلع تبادلے کے عمل میں اردو میڈیم کی خالی آسامیوں کو اوپن زمرے میں تبدیل کرنے، سرپلس اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی، شالارتھ آئی ڈی اور منظوری کے زیر التوا معاملات حل کرنے، 10 اکتوبر تک طلبہ کی تعداد کی بنیاد پر سنچ مانیتا منظور کرنے، آدھار کارڈ سے متعلق مسائل حل کرنے، اساتذہ کے غیر تدریسی کاموں میں کمی لانے، اقلیتی طلبہ کو اسکالرشپ فراہم کرنے، مڈ ڈے میل اسکیم کو جماعت دہم تک وسعت دینے اور اس اسکیم سے متعلق ہیڈ ماسٹروں کی ذمہ داریوں میں کمی کرنے جیسے اہم مطالبات بھی پیش کیے گئے۔ وفد نے حکومت سے ان تمام مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرکے جلد از جلد عملی اقدامات کرنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت اساتذہ اور طلبہ کے مسائل سے واقف ہے اور آئندہ دنوں میں ان کے حق میں مثبت فیصلے لے کر راحت فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس وفد میں تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد، شوکت مہاٹے، عرفان انصاری، رضوان چمن شیخ اور سید نبیل موجود تھے۔ وفد نے ملاقات کے اہتمام میں تعاون کرنے پر حمزہ قیصر بابا کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے