कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایک ہولناک حادثہ اور علم و ادب کا سورج غروب!

ایوت محل کے مشہور و معروف عالم دین مفتی عبدالمجیدقاسمی صاحب کا المناک سڑک حادثے میں انتقال، بیٹا شدید زخمی ۔ علمی و دینی حلقوں میں غم کی لہر
نمازِ جنازہ میں عقیدت مندوں کا جمِ غفیر، فرزند ارجمند نے پڑھائی نمازِ جنازہ، اور اشکبار آنکھوں سے سپردِ خاک !

از قلم: یوسف اقبال
مانورہ ضلع واشم

موت اس کی ہے کرے جس پہ زمانہ افسوس

یوں تو دنیا سبھی آے ہیں مرنے کے لئے
ایوت محل: شہر ایوت محل کی ممتاز دینی و علمی شخصیت، عالمِ دین مفتی عبدالمجید قاسمی صاحب ایک المناک سڑک حادثے میں مؤرخہ 8 ماہ نومبر 2026 بروز اتوار اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ بیٹا مفتی مجاہد الاسلام قاسمی کو شدید زخمی حالت میں وردھا سے قریب ساونگی دواخانے میں شریک کیا گیا،جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔
ویسے مرحوم کا آبائی وطن کپٹہ تعلقہ مانورہ ضلع واشم ہے ۔
اس افسوسناک خبر کے عام ہوتے ہی شہر ایوت محل سمیت اطراف کے علاقوں اور وطن اصلی کپٹہ کے علاقوں میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مرحوم اپنے فرزند ارجمند مفتی مجاہد الاسلام قاسمی کےساتھ کار سے ایوت محل سے ناگپور جارہے تھے گاڑی ان کے فرزندچلا رہے تھے اسی دوران وردھا ضلع کے دیولی علاقے میں مبینہ طور پر ڈرائیونگ کے دوران اللّٰہ جانے کیا ہوا جس کے باعث گاڑی بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے موجود ایک درخت سے جا ٹکرائی اور شدید حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں مفتی عبدالمجید صاحب جانبر نہ ہوسکے اور موقع واردات پر ہی یا
حادثے کے کچھ دیر بعد ان کا انتقال ہوگیا جبکہ ان کے فرزند مفتی مجاہد الاسلام قاسمی شدید زخمی ہوگئے انھیں وردھا سے قریب ساونگی دواخانے میں شریک کیا گیا، ابھی ان کی طبیعت پہلے سے بہتر بتاءی جارہی ہے۔ حادثے کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہ ہو سکی، اصل حقیقت جانچ کے بعد ہی معلوم ہوگی ۔
بجھ گیا ایک چراغ علم و عرفان کا آج یہاں
روشنی جس کی رہےگی مدتوں اہل جہاں
نمازِ جنازہ اور تدفین کا رقت آمیز منظر ہر ایک کو اشکبار کرنے والا تھا ۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ میں علماء کرام، حفاظ کرام، دینی و سماجی شخصیات، اطراف و اکناف سے آے ہوئے لوگوں اور عزیز و اقارب، شاگردوں اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نمازِ جنازہ ان کے فرزند ارجمند مفتی محب الاسلام قاسمی نے نہایت رقت آمیز ماحول میں اشکبار آنکھوں سے پڑھای،اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار اور ہر چہرہ غم و الم کی تصویر بنا ہوا تھا۔
نمازِ جنازہ کے بعد جب جنازہ شہرِ خموشاں کی جانب روانہ ہوا تو سوگواروں کا ایک بڑا قافلہ اپنے محبوب عالمِ دین کو آخری الوداع کہنے کے لیے ساتھ تھا۔ تقریباً بارہ بجے دن، ایک انتہائی رقت آمیز ماحول میں مفتی صاحب کو اشکبار آنکھوں سے موصوف کے وطن اصلی کپٹہ کے قبرستان میں مؤرخہ 9 ماہ نومبر بروز پیر سپردِ خاک کردیا گیا۔ یوں علم و دین کا ایک خادم ہمیشہ کے لیے منوں مٹی تلے آسودۂ خاک ہوگیا۔
تیری تربت سے اٹھی ہوئی وفا کی خوشبو
تیری یادوں سے مہکتا رہے ہر گوشۂ چمن
موصوف کا علمی و دینی خدمات کا روشن سفر دین و ملت کی خدمات میں بحسن و خوبی گذرگیا ۔
مفتی صاحب نے اپنی ابتدائی تعلیم دارلعلوم کھولاپور، ضلع امراوتی اور دارالعلوم محمدیہ آرنی ضلع ایوت محل سے حاصل کی۔ بعد ازاں اعلیٰ دینی تعلیم کے حصول کے لیے دارالعلوم دیوبند تشریف لے گئے، جہاں سے انہوں نے افتاء کی سند حاصل کی۔ فراغت کے بعد اپنی ریاست مہاراشٹر واپس تشریف لائے اور دینی و تدریسی خدمات کا آغاز کیا۔
مہاراشٹر واپسی کے بعد دینی و ملی خدمات انجام دینے میں منہمک ہوگئے اور ایک عرصے تک شہر ناندیڑ میں مصروف عمل رہے۔ بعد ازاں ناندیڑ سے ایوت محل منتقل ہوگئے اور شہر ایوت محل کو مستقل طور پر اپنا وطن ثانی بناکر وہی سکونت اختیار کرلی تھی ۔
مرحوم مفتی عبدالمجید قاسمی صاحب نہایت ہی شریف النفس، سنجیدہ مزاج، کم سخن، سادگی پسند، مخلصانہ رویہ، ہر ایک سے خندہ پیشانی سے پیش آنے والی شخصیت کے مالک تھے ۔ ان کی گفتگو میں متانت، طبیعت میں سادگی، مزاج میں شاءستگی نمایاں تھی ۔یہی وجہ تھی کہ جو بھی موصوف سے ملتا تو متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکتا تھا ۔
کسی عالم دین کی وفات محض ایک فرد یا خاندان کا نقصان نہیں ہوتی بلکہ یہ پورے معاشرے اور امت مسلمہ کے لیے ایک بڑا علمی خسارہ ہے ۔ایک عالم دین کے جانے سے بسااوقات ایسا خلا پیدا ہو جاتا ہے جسے پر کرنے میں ایک طویل عرصہ لگ جاتا ہے،
ان کے ساتھ میرے بھی دیرینہ تعلقات تھے ۔ ان کا خلوص ، ملنساری، خوش اخلاقی اور انداز گفتگو ہمیشہ میرے ذہن میں محفوظ رہےگی بلا شبہ بعض شخصیات اپنے اعلیٰ اخلاق، سادگی اور منکسر المزاجی کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں ایسی جگہ بنالیتی ہیں جسے وقت بھی مٹا نہیں سکتا ۔
قابلِ مسرت و قابل ستائش بات یہ ہے کہ
مرحوم کو چار صاحبزادے ہیں اور الحمدا للہ ان میں سے تین بیٹوں نے افتاء کی سند حاصل کی ہیں اور ایک بیٹا حافظ قرآن ہے جن میں مفتی ڈاکٹر مجاہد الاسلام قاسمی، مفتی محب الاسلام ندوی (فارمیسی) مفتی مجیب الاسلام ندوی (فارمیسی) حافظ مصدق الاسلام روشنی ۔ اسی طرح دو بیٹیاں اور اہلیہ محترمہ چھوڑ گءے ہیں یہی حقیقی معنوں میں موصوف کے لیے صدقہ جاریہ اور دینی و راثت کا روشن تسلسل ہے کہ موصوف کی اولاد بھی علم و دین پر گامزن ہیں ۔
واقعی کسی بھی عالم دین کی وفات محض ایک فرد یا خاندان کا نقصان نہیں ہوتی بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے ایک عظیم علمی خسارہ ہے اور ایک ایسا شگاف ہے جو پر نہیں ہوسکتا ۔
اللّٰہ ربّ العزت سے بدستِ دعا ہوں کہ اللّٰہ ربّ العزت مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے، کروٹ کروٹ چین و سکون عطافرمائے ان کے سءیات کو حسنات سے مبدل کریں اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اسی طرح جملہ اہل خانہ و پسماندگان افراد خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائیں آمین یا رب العالمین ۔
آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے
سبزہ نو رستہ اس گھر کی نگہبانی کرے
….
جانے والے کبھی لوٹ کر نہیں آتے
مگر کچھ لوگ دلوں سے کبھی نہیں جاتے
….
وما علینا الاالبلاغ

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے