कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عالمی یومِ اردو کی مناسبت سے کُل ہند اُردو سمٹ کے لوگو کی رسمِ رونمائی مانو کیمپس میں انجام پائی

حیدرآباد۔10/نومبر(پریس نوٹ)عالمی یومِ اردو کی مناسبت سے 9 نومبر 2026ء کی شام مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو)، حیدرآباد کے کیمپس میں کُل ہند اُردو سمٹ (Kul Hind Urdu Summit) کے آفیشل لوگو کی رسمِ رونمائی انجام پائی۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر عالی جناب پروفیسر سید عین الحسن صاحب نے اپنے دستِ مبارک سے سمٹ کے لوگو کی رونمائی فرمائی۔اس تقریب میں پروفیسر ایس۔ کے۔ اشتیاق احمد صاحب، رجسٹرار مانو، پروفیسر عبدالعظیم صاحب، پروکٹر و سابق ڈین، اسکول آف کامرس، مانو، اور یونیورسٹی کے دیگر معزز عہدیداران و عملہ موجود تھے۔ اس موقع پر سمٹ کے ڈائریکٹر عالی جناب ڈاکٹر محمد نجم الدین صاحب اور کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ابو مظہر خالد صدیقی کے ہمراہ سمٹ کی منتظمین ٹیم نے بھی شرکت کی۔چونکہ 9 نومبر کو علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے عالمی یومِ اردو منایا جاتا ہے، اس لیے اس اہم دن کی مناسبت سے سمٹ کے آفیشل لوگو کی رونمائی کے لیے اسی شام کا انتخاب کیا گیا، تاکہ اردو زبان سے وابستگی اور اس کے فروغ کے اجتماعی عزم کو ایک بامعنی انداز میں پیش کیا جا سکے۔کُل ہند اُردو سمٹ ایک اہم علمی، ادبی اور تکنیکی اقدام ہے، جس کا مقصد اردو زبان و ادب کے فروغ، اس کے تہذیبی و علمی ورثے کے تحفظ اور جدید عہد کے تقاضوں سے ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ سمٹ کے موضوعاتی دائرے میں اردو زبان اور مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence)، مشینی ترجمہ (Machine Translation)، ترجمہ ٹیکنالوجی، لسانیات (Linguistics)، کمپیوٹیشنل لسانیات (Computational Linguistics)، اردو کمپیوٹنگ، ڈیجیٹل اشاعت اور زبانوں کے ڈیجیٹل تحفظ جیسے اہم موضوعات شامل ہیں۔اس سمٹ کا بنیادی مقصد ملک بھر سے ممتاز اہلِ علم، دانش وروں، ادیبوں، شاعروں، مترجمین، ماہرینِ لسانیات، محققین اور تکنالوجی سے وابستہ شخصیات کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر جمع کرنا اور اردو زبان کے عصری مسائل، جدید امکانات اور مستقبل کے تقاضوں پر بامقصد تبادلۂ خیال کے مواقع فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر منتظمین نے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن صاحب، رجسٹرار پروفیسر ایس۔ کے۔ اشتیاق احمد صاحب، پروفیسر عبدالعظیم صاحب اور یونیورسٹی کے دیگر عہدیداران و عملہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کو اس علمی و تہذیبی کاوش کے لیے باعثِ افتخار قرار دیا۔واضح رہے کہ کُل ہند اُردو سمٹ آئندہ ماہ حیدرآباد، دکن میں منعقد ہونے والی ہے، جس میں ملک کے مختلف حصوں سے ممتاز علمی، ادبی، لسانی اور تکنیکی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ سمٹ کی حتمی تاریخ، مقام اور پروگرام کی دیگر تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے