कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عالمی یومِ اردو کے موقع پر نذیر فتح پوری کا شاندار استقبال اور اعزاز

بیکانیر – 9 نومبر:(شبانہ عرب)عالمی یومِ اردو کے موقع پر اردو کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ادیب، ڈرامہ نگار، افسانہ نگار، ناول نگار، مترجم، تذکرہ نگار، صحافی، صاحبِ دیوان شاعر اور 122 کتابوں کے خالق نذیر فتح پوری کی پونے سے اپنی مادرِ وطن فتح پور شیخاواٹی آمد پر پریٹن لیکھک سنگھ اور’محفلِ ادب‘ کی جانب سے شال، صافہ، شری پھل اور پھولوں کے ہار پیش کرکے ان کا پرتپاک استقبال اور اعزاز کیا گیا۔اس موقع پر ان کی تازہ تصنیف ’’ڈاکٹر سلیم اختر پونے میں‘‘ کی رسمِ اجرا بھی انجام دی گئی۔نذیر فتح پوری نے کہا کہ راجستھان کی ادبی وراثت نہایت مالا مال ہے۔ راجستھان نے اردو ادب کو بہترین شعراء اور ادباء عطا کیے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں راجستھان آکر ہمیشہ خوشی محسوس ہوتی ہے۔انجمن کے کنوینر ڈاکٹر ضیاء الحسن قادری نے کہا کہ نذیر فتح پوری اردو زبان و ادب کی بے مثال خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے نہ صرف اردو شاعری بلکہ اردو نثر کی تمام اصناف میں بھی قلم اٹھایا ہے۔ ان کی تصنیف کردہ 122 کتابیں پوری اردو دنیا میں پسند کی جاتی ہیں۔سینئر شاعر ذاکر ادیب نے کہا کہ نذیر فتح پوری نے اردو صحافت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کے سہ ماہی رسالے ’’اسباق‘‘ میں پوری دنیا کا اردو ادب شائع ہوتا رہا ہے۔اسد علی اسد نے کہا کہ نذیر فتح پوری نے ادب اطفال پر بھی نمایاں کام کیا ہے۔ ان کی کہانیوں کے مجموعے ’’میرا دیس مہان‘‘ کو ساہتیہ اکادمی، نئی دہلی کی جانب سے انعام سے نوازا جا چکا ہے۔امداد اللہ باسط نے کہا کہ نذیر فتح پوری کے ڈرامے سماجی مسائل اور حقیقت پسندی کے ترجمان ہیں۔عادل فتح پوری نے نذیر صاحب کی شخصیت اور ادبی خدمات پر روشنی ڈالی۔ابتدا میں ذوالقرنین نے مہمانوں کا استقبال کیا، جبکہ صدام حسین نے اظہارِ تشکر کیا۔ تقریب کی نظامت ڈاکٹر ضیاء الحسن قادری نے کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے