कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ کے زیراہتمام ماہانہ محفل

قرآن خوانی و تعزیتی مجلس برائے ایصال ثواب مرحوم معروف قوال محمد محبوب بندہ نوازی کا انعقاد

حیدرآباد۔6/نومبر(راست) باسط افتخاری کے بموجب بروز جمعہ 25 جمادی الثانی مطابق 6 نومبر بمقام سنجری اسٹیٹ خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ روبرو جامع مسجد حضرت وطن چشتی چمن حیدرآباد میں زیر نگرانی گدی نشین مولانا پیرزادہ سید خواجہ کاشف اللہ حسینی بختیار عربی خلیفہ سوم افتخار المشائخ حضرت پیر افتخار ی سید قادر محی الدین حسین سنجری علیہ الرحمہ بعد نماز عصر محفل ذکراللہ کا انعقاد عمل میں آیا بعدازگدی نشین پیرزادہ کاشف اللہ حسینی نے مرحوم معروف قوال محمد محبوب بندہ نوازی کے لیے دعائے مغفرت فرمائی اور ان کی محبت و خدمات اولیا اللہ سے اُن کی محبت و نسبت اور ان کے کلامات کی ادائیگی کے بہترین نقوش ہمارے دلوں پر مہر کرنے پر مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پچھلے ماہ وہ اس محفل میں رونق افروز تھے اور آج اس ماہ سے اُن کی جگہ ان کے صاحبزادے یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔ مرحوم کی چار پیڑیاں اس خانقاہ میں خدمت انجام دیتے آرہے ہیں۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے گدی نشین سید کاشف اللہ حسینی نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت فرمائی اور ان کے وارثین کے لیے بھی دعا فرمائی اللہ انہیں صبرجمیل عطافرمائے۔ بعد نماز مغرب زیر صدارت مولانا خواجہ محمد اکبرالدین ذاکر افتخاری خلیفہ ونواسہ مرشدی مولائی حضرت پیر چشتی سید محمد ولی اللہ حسینی محفل قصیدہ بردِ شریف کا انعقاد عمل میں آیا۔ بعداز بہ مزار اجداد بالخصوص قدوۃ السالکین کنزالعرفان حضرت محمد افتخار علی شاہ وطنؒ پیشکشی چادر گلہائے عقیدت و عطر بیزی عمل میں آئی اور بارگاہِ رسالت مآبؐ میں درود وسلام، فاتحہ خوانی عمل میں آئی۔ بعداز حسبِ روایت قدیم خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ میں زیر قیادت مولانا پیرزادہ سید کاشف اللہ حسینی و مولانا خواجہ محمد اکبرالدین ذکرافتخاری محفل سماع کا انعقاد عمل میں آیا۔ مرحوم محمد محبوب بندہ نوازی کے صاحبزادے اور ان کے ہمنوانے کلاماتِ خانوادئے افتخاریہ سنجریہ چشتیہ سنانے کی سعادت حاصل کی بعدازاں گدی نشین پیرزادہ کاشف اللہ حسینی نے تمام عالم اسلام بالخصوص خانوادئے افتخاریہ کے مرحومین سلسلہ سے وابستہ تمام مریدین اور حاضرین محفل کے لیے دعائے مغفرت و دعائے خیر فرمائی۔ محفل کا اختتام تناول تبرک پر ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے